پاکستان میں‌ کرونا مریضوں کی تعداد 4601 ہو گئی، ہلاکتیں کتنی؟

0
29

پاکستان میں‌ کرونا مریضوں کی تعداد 4601 ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4601 ہوئی ہے ، 24 گھنٹوں میں‌284 مریض سامنے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پنجاب میں 2279، آزاد کشمیر میں 33، بلوچستان میں 219، گلگت میں‌215، اسلام آباد میں 107 ،خیبر پختونخواہ میں 620، سندھ میں 11128 کرونا وائرس کے مریض ہیں،

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے ممالک سے 46 فیصدر جبکہ لوکل ٹرانسمیشن کی تعداد 54 فیصد ہے، 727 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 66 ہو چکی ہے جن میں سے سندھ میں 21، پنجاب میں‌18، کے پی میں 22، گلگت میں 3، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ایک ہلاکت ہو چکی ہے.

ملک کے 587 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے،اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2279 ہو گئی ہے،جن میں سے 701 زائرین ڈی جی خان، ملتان اور فیصل آباد کے قرنطینہ مراکز میں ہیں،696 مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے، جبکہ پنجاب کی جیلوں میں 70 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،

پنجاب میں کرونا وائرس سے 18 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 39 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،پنجاب میں اب تک 31 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے ہیں

Leave a reply