وزیراعظم کا ایمز میں غفلت کے مرتکب آفیسران کے خلاف کارؤائی کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب، عملے کو حفاظتی کٹس کی باقاعدگی سے فراہمی اور تمام سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا

ایمز میں مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد "وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انتظامیہ کو سخت ترین اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی” ایمز میں غفلت کے مرتکب آفیسران کے حوالے سے فوری رپورٹ طلب اعلی سطحی اجلاس طلب کر لیا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ہسپتال کے تمام عملے جو متعلقہ مریض سے رابطے میں رہے کے ٹیسٹ کروائے جائیں اور نتائج آنے تک انہیں قرنطینہ میں رکھا جاے اس شخص سے ملنے عیادت کرنے کے لیے آنیوالے ہر شخص کو ٹریس کیا جائے اور اس کے رابطے والوں کو بھی قرنطینہ کیا جاے اس معاملے میں کوئی غفلت اور لاپرواہی کی گنجائش نہیں.
وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ جب عوام تعاون نہیں کریگی ہم کچھ نہیں کرسکتے خدارا ہسپتالوں میں نا جائیں عیادت بعد میں بھی ہو جائیگی میں دست بدستہ آپ سے عرض کرتا ہوں ہدایات پر عمل کریں ہمارے ساتھ تعاون کریں اب کسی سے نرمی نہیں برتی جائیگی وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بدر منیر اور ایس ایس پی نے ایمز کا دورہ کیا اور ہسپتال میں عملے اور مریضوں کی صورتحال کا جائزہ لیا علاقے میں مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا ہے مظفرآبادایمز میں کورونا کا مریض سامنے آنے کے بعد اس سے رابطے میں رہنے اور عیادت کرنے والے علاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز کو قرنطینہ منتقل کیا جارہا ہے ہسپتال کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لیے سپرے جاری ہے.
متاثرہ مریض کا ٹیسٹ امبور میں ہی لیا گیا تھا اور پہلی بار ہی پازیٹیو آیا وزیراعظم نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ ہسپتالوں میں عیادت کے لیے آنے والے افراد پر پابندی کو مزید سخت کیا جاے امبور میں پیش آنے والے واقعے کو ٹیسٹ کیس سمجھتے ہوے اس کے تمام رابطوں کو بھی سکرین کیا جاے وزیراعظم نے عملے کو حفاظتی کٹس کی باقاعدگی سے فراہمی اور تمام سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا.

Comments are closed.