اقوام متحدہ کے سیکریٹری نے سلامتی کونسل سے کرونا کے خلاف نمٹنے کی اپیل کردی
باغی ٹی وی :اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے سلامتی کونسل سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وبا کی شکست ایک پوری نسل کی جنگ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ‘کووڈ 19’ وبائی مرض کے حوالے سے اپنے اپنے پہلے اجلاس میں کہا کہ سلامتی کونسل کی طرف سے تعاون امن و سلامتی کے ساتھ دنیا کو کرونا جیسی مصیبت سے نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
اقوام متحدہ کے بند کمرہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سلامتی کونسل کو اقوام عالم کو کرونا سے بچانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں پوری دنیا کو اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
امریکہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 672 ہو گئی ، امریکہ میں مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے.
امریکیوں کو خبر دار کیا گیا تھا کہ رواں ہفتے کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،اور یہ تعداد ایک ہفتے میں 60 ہزار تک جا سکتی ہے،
واضح رہے کہ امریکہ میں ایک روز میں 1458 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ روز 1900 ہلاکتیں ہوئی تھیں،نیو یارک میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں،نیویارک میں کرونا وائرس سے سات ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں،
کرونا وائرس سے بچاؤکے لئے امریکہ کی متعدد ریاستوں نے لاک ڈاؤن کا نفاذ کر رکھا ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہے، حکومتوں نے شہریوں کو گھرون میں رہنے کی ترغیب دی ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وفاقی سطح پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کر رکھا ہے،
واشنگٹن میں ابتک 1440کوروناکیسز رپورٹ ہوئے اور کوروناسے27افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ نیوجرسی میں1504 افراد ہلاک اور 47 ہزار سے زائد مریض ہیں