وزیر اعظم نے اینٹی ملیریا دوائی کی برآمد پر پابندی لگا دی

باغی ٹی وی :انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی لگانے کیلئے وزیر اعظم نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذ رائع کے مطا بق اب وفاقی کابینہ اینٹی ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ کرے گی –

وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی عائد نہیں کی گئی, پابندی کے لیے سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی,وزیر اعظم نے سمری منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کرنے کاکہا ہے-وزارت تجارت نے انسداد ملیریا ادویات پر پابندی ختم کردی تھی۔

Shares: