شعبدہ بازی نہیں ، عمل سے زندگی بنتی ہے ، جنت بھی جہنّم بھی، وزیراعلیٰ سندھ کے کورونا وائرس سے متعلق اہم فیصلے ،حقیقی خادم اعلیٰ‌

0
41

کراچی :شعبدہ بازی نہیں ، عمل سے زندگی بنتی ہے ، جنت بھی جہنّم بھی، وزیراعلیٰ سندھ کے کورونا وائرس سے متعلق اہم فیصلے ،حقیقی خادم اعلیٰ‌،باغی ٹی وی کے مطابق سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے واقعی خادم اعلیٰ بن کردکھایا اورکوئی شعبدہ بازی نہیں کی ،

باغی ٹی وی کے مطابق جب سے پاکستان میں کرونا وائرس کی آہٹ محسوس کی جانے لگی تھی اس دن سے لیکرآج تک سید مراد علی شاہ لوگوں کے دلوں کی مراد بن کرسامنے آئے ہیں، ان کی دن رات کی خدمات کا باغی ٹی وی نے ایک خاکہ اپنے قارئین کے لیے پیش کیا ہے ،سید مراد علی شاہ کس حد تک متحرک ہیں‌،ملاحظہ فرمائیں‌

(27 فروری)

کورونا وائرس ٹاسک فورس تشکیل دینا
روزانہ کی بنیاد پر اجلاس و بریفنگ لینا
کمشنر آفس کراچی میں کنٹرول روم/ہیلپ لائن قائم کرنا
پہلے اجلاس کے بعد تعلیمی ادارے دو دن کیلیے بند کرانا
یونین کونسل کی سطح پر ڈیٹا تشکیل کروانا
ماہرین و ڈاکٹرز سے پریس کانفرنس کے ذریعے گائیڈ لائن پر عملدرآمد کیلئے آگاہی دلوانا

(29 فروری)

وزیراعلیٰ سندھ کا 50 ملین روپے سے 25 وینٹی لیٹرز کی خریداری کا فیصلہ
وینٹی لیٹرز کی خریداری کا کام انڈس اسپتال کو تفویض کیا گیا
ایران سے آئے زائرین کے بچوں کو میل جول سے منع کرنا اور اسکولوں کیلئے ایڈوائزری جاری کروانے کا فیصلہ
ہدایات:
محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ کراچی میں کام کرنے والے مختلف اسپتالوں / صحت کے اداروں میں دستیاب کورونا وائرس کی جانچ کی سہولیات کی ایک تفصیلی فہرست مرتب کریں تاکہ ان سے جلد ٹیسٹ کیلئے رابطہ کیا جاسکے۔
ڈائریکٹر ائیرپورٹ سروس کو ہدایت کہ پاکستانیوں کی تازہ ترین فہرست فراہم کریں جو ایران گئے ہیں یا واپس نہیں آئے
کمشنر کراچی کو ہدایت کہ وہ ایرانی قونصل خانے کے ساتھ رابطہ کریں تاکہ اُن سے ویزے حاصل کرنے والوں کی صحیح فہرست حاصل کی جاسکے جو انہوں نے پاکستانیوں کو ایران کیلئے جاری کیے

چیف سکریٹری سندھ کو ہدایت کہ وہ بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطہ کریں اور تفتان بارڈر پر ایران جانے والے زائرین کی جانچ کرنے اور پھر اپنے اپنے صوبوں کو واپس بھیجنے کی درخواست کریں ۔
(یکم مارچ)

13 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
ہدایات:
حفاظتی انتظامات کے پیش نظر تمام کوچنگ سینٹرز /ٹیوشن سینٹرز بھی 13 مارچ تک بند رکھے جائیں۔
تمام ایجنسیز بشمول ایف آئی اے اور محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ تفتان سرحد پر کام کرنے والے متعلقہ افسران کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ ان سے روزانہ کی بنیاد پر آنے والے مسافروں کا ڈیٹا شیئر کیا جاسکے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ ڈپٹی کشمنرز کے ساتھ تفصیلات/ ڈیٹا شیئر کریں تاکہ وہ نہ صرف یہ کہ اپ ڈیٹ رہ سکیں بلکہ زائرین اور ان کے خاندان کے اراکین کے ساتھ ان کے پتوں پر ضروری رہنمائی بھی فراہم کرسکیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ وہ ایئرپورٹ اتھارٹیز سے فراہم کردہ ڈیٹا نادرا کے ساتھ ان کے پتے ٹیلی کریں تاکہ چند مسنگ زائرین تک مزید کارروائی کیلئے رسائی ہوسکے۔

(6 مارچ)

کورونا وائرس کا پہلا مریض مکمل طور پر صحتیاب، ہفتہ کی شام تک اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

(7 مارچ)

ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر 300 زائرین کا ایک ٹولے کیلیے سکھر میں انتظامات
ہدایات:
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ ان کیلئے بہترین رہائشی انتظامات کریں اور ان کو تین وقت کا بہترین کھانا مہیا کریں جو بھی وہ چاہیں پھل اور دیگر اشیاء انھیں فراہم کریں جس میں ٹیم بھی شامل ہو۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی ایچ او سکھر اور انکی خصوصی ٹیم کو آنے والے زائرین کی جانچ کیلئے بھی ہدایت کی جو انکے نمونے باقاعدگی سے لیں اور انہیں آغا خان لیب میں ٹیسٹ کیلئے بھیجیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایئرپورٹ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایئرپورٹ پر اٹلی اورکوریا سے آنے والے مسافروں کی جانچ کریں اور محکمہ صحت کے ساتھ اپنی رپورٹیں شیئر کریں۔

(8 مارچ)

سندھ میں کورونا وائرس کے ایک اور کیس کی تشخیص ہوچکی ہے اور اب مثبت کیسوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے
سکھرقرنطینہ مرکز کیلئے 30 ملین روپے کی منظوری، ضرورت پڑنے پر مزید فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی
ہدایات:
جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جے آئی ایم ایس) میں 27 بیڈز پر مشتمل آئیسولیشن وارڈز قائم کرنا
وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کو ایک کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی جہاں ریونیو ، میونسپل کارپوریشن ، سیپکو ،بلڈنگز ، صحت عامہ اور محکمہ صحت کے نمائندوں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ مشتاق مہر نے بتایا کہ انہوں نے قرنطینہ سینٹرمیں 216 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کیے ہیں۔
کمشنر سکھر کو ہدایت کی کہ سکھر سینٹر میں8 ایمبولینس رکھی جائیں۔ اسٹینڈ بائی جنریٹر ہونا ضروری ہے۔

(9 مارچ)

تمام سرکاری اور نجی اسپتال کو مریضوں کا ریکارڈ شیئر کرنے کی ہدایت جواُن کے پاس نمونیاکی علامت/علاج کے لیےآتے ہیں تاکہ ان کی کورونا وائرس پر مشتمل مزید طبی تحقیقات کی جاسکے۔
ہدایات:
وفاقی حکومت سے ہر بین الاقوامی مسافر کو ہیلتھ کارڈ / سفری اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایت

(10 مارچ)

کراچی ائیرپورٹ پرقرنطینہ اسکریننگ کے انتظامات کو فول پروف بنانے کا فیصلہ
کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹرز پر ہیلتھ ایجوکیشن اور اسکریننگ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ، نجی اسپتالوں نے 691 مریضوں کا ڈیٹا شیئر کیا اور ان میں سے کسی کی بھی تشخیص مثبت نہیں آئی

پی ایس ایل منسوخ کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل میچز 12 مارچ سے کروانے کا اعلان
آج سے دو دن کے میچز تک شائقین کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کرنے کا فیصلہ
ہدایات:
وزیر بلدیات سید ناصر شاہ اور کمشنر کراچی افتخار شہلوانی کو پی سی بی حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے اور تمام احتیاطی تدابیر پر تبادلہ خیال کرنے کی ہدایت

(11 مارچ)

تفتان بارڈر میں تعینات اسکریننگ نظام کی غفلت سے ایک بچہ میں وائرس پر اظہار تشویش
سکھر میں تفتان سے آئے 850 زائرین کے نمونے کراچی لانے کیلئے ایک جہاز کے بندوبست کرنے کا فیصلہ
میڈیا کو عوامی آگاہی کے پیغام نشر کرنے کی اپیل کی کہ اگر ان میں نمونیا ، انفلوئنزا وغیرہ کی علامات ہیں تو وہ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم نہ جائیں ۔
تعلیمی اداروں کو کھولنے یا انہیں بند رکھنے کے معاملے پر کل (جمعرات) کو مزید غور کرنے کا فیصلہ
ہدایات:
محکمہ تعلیم اور صحت کے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں اور والدین کے لئے ایک ایڈوائزری تیار کریں نیز سفری تاریخ رکھنے والے افراد کے بچےمخصوص دورانیے یا طبی تحقیقات کی تکمیل تک اداروں سے دور رہنے چاہئیں ۔

(12 مارچ)

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سندھ کو تنہا فیصلے لینے و دیگر معاملات پر وفاقی حکومت سے شکوہ
وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کمیونٹی کی شمولیت کے لئے ماس میڈیا آگاہی مہم شروع کریں
ٹاسک فورس کا اجلاس:
چیف سکریٹری کو ایئرپورٹ پر کم از کم 8 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی تعیناتی کی ہدایت
کمشنر کراچی کو بلوچستان کے علاقے تفتان سے آنے والے تمام زائرین کی جانچ کی ہدایت
محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ اس مقصد کے لئے ٹیسٹنگ کٹس کا بندوبست کریں۔

پالیسی فیصلہ

جمعرات (آج) کے علاوہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے تمام میچز بغیر شائقین کے کرنے کا فیصلہ
کمشنر افتخار شہلوانی کو ہدایت کی کہ وہ اس فیصلہ کے بارے میں پی سی بی حکام کو آگاہ کریں۔ کمشنر نے اپنے موبائل فون پر پی سی بی حکام کو آگاہ کیا اور انہوں نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

سندھ کابینہ کا متفقہ فیصلہ

تعلیمی اداروں کو 30 مئی 2020 تک بند رکھنے کا فیصلہ
کابینہ نے شادیوں ، سماجی اور مذہبی اجتماعات سمیت ہر قسم کے اجتماع کی حوصلہ شکنی کرنے کی بھی تجویز
چیف سکریٹری کے ذریعے کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ مذہبی اسکالرز اور اقلیتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں اور اس پر بات کریں کہ موجودہ صورت حال میں مذہبی اجتماع کی کس طرح حوصلہ شکنی کی جاسکتی ہے۔

(13 مارچ)
اس تاریخ کا ڈیٹا نہیں مل سکا۔ یا پھر ہینڈآؤٹ جاری نہیں کیا گیا؟

(14 مارچ)

تمام اولیاء کرام کے مزارات و عرس تقریبات کی سرگرمیاں معطل ، شادی ہالز ، اور سینما ہالز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا
تدریسی عمل، مدارس ، تربیت گاہوں ، کلبوں میں شادی، عوامی اجتماعات تین ہفتوں تک یعنی 5 اپریل تک معطل کرنے کا فیصلہ
شادی کی تقریبات کو اپنے گھروں تک محدود رکھنے کا فیصلہ
چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ اس طرح کے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں
زائرین کے نمونے کراچی لانے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے اپنا ہیلی کاپٹر سکھر روانہ کیا
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت آغا خان اور انڈس اسپتال کے ماہرین کو سکھر بھیج کر سہولیات کا معائنہ کروانے کا فیصلہ
10 ملین ڈالرز کے ورلڈ بینک کے پروجیکٹ ’’ سندھ ریزلینس ‘‘ کو ’’ کورونا وائرس سپورٹ پروگرام ‘‘ میں تبدیل کرنے پر اتفاق
تمام مجوزہ رقم و ینٹی لیٹرز ، آکسیجن سلنڈرز ، بیڈ اور دیگر آلات کی خریداری کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ
25 ملین ڈالرز مزید ورلڈ بینک کی جانب سے سندھ میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے مختص
ہدایات:
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ خاندانوں کاتعلقہ وائز ڈیٹا تیار کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی یا لاک ڈاؤن کی صورت میں لوگوں کی مدد کی جاسکے
تمام مطلوبہ آلات سمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے لیس 35 فیلڈ ہسپتال تیار کرنے کی ہدایت
پی ڈی ایم اے پر زور دیا کہ وہ قرنطینہ مراکز میں خوراک ، پانی اور دیگر اشیاء کا انتظام کریں۔
حال ہی میں تعمیر شدہ اسپتالوں کی عمارتوں میں ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں قرنطینہ کے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ
وزیرمحنت کو ہدایت کی کہ وہ حال ہی میں کوٹری ، نوری آباد ، حیدرآباد ، شہید بینظیر آباد میں تعمیر شدہ لیبر اپارٹمنٹس میں آئیسولیشن سینٹر کا قیام عمل میں لائیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا آئیسولیشن سینٹر کا دورہ:

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شہر کے نواح میں واقع ایک اسپتال گئے جہاں انہوں نے ایک نئے قائم شدہ قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام بستروں کا جائزہ لیا اور انڈس اسپتال کے توسط سے نئی خریدی گئی فیکلئلیٹ سوف آکسیجن ، وینٹیلیٹر ، بستر اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا ۔
انڈس اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر باری نے وزیراعلیٰ سندھ کو انتظامات اور وہاں تعینات میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ہر ایک ضلعی ہیڈ کوارٹر میں اس طرح کی سہولیات / آئیسولیشن کے مراکز تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

علمائے کرام کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کی ہدایات:

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مختلف مکاتب فکر اور فرقوں کے علماء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں
علمائے کرام نے وزیراعلیٰ سندھ کے اقدامات کی تعریف کی اور انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

(15 مارچ)

تشویشناک مریضوں کو گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کا دورہ

وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک لیبارٹری کا دورہ کیا جہاں کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا رہے تھے انہوں نے ٹیسٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ انہیں اضافی کٹس مہیا کی جائیں۔

پہلے سے کام کرنے والی لیب کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ضروری مشینری کی فراہمی کا حکم

جناح اسپتال کے ایک نئے قائم کردہ آئیسولیشن وارڈ کا بھی دورہ

وینٹی لیٹرز کی کمی کی شکایت پر وزیراعلیٰ سندھ نے فون پر چیف سکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ جناح اسپتال کو وینٹی لیٹرز فراہم کریں ۔

عوامی آگاہی کیلئے جاری کردہ وڈیو پیغام

کھانسی، بخار، جسمانی درد یا سانس لینے میں دقت ہونے پر 02199204452، 02199206565 یا 03160111712 پر کورونا وائرس کنٹرول روم پر رابطہ کرنے کریں

نئے قرنطینہ مراکز

کمشنر کراچی کو ہدایت کہ وہ کراچی میں محکمہ لیبر کے فلیٹوں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کریں
وزیراعلیٰ سندھ نے اس مقصد کے لئے 150 ملین روپے جاری کیے۔
انڈس اسپتال کو نئے وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری سازوسامان فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(16 مارچ)

وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبے کے عوام پر زور کہ وہ سماجی اجتماع اور لوگوں سے ملنے سے گریز کریں، رضاکارانہ تنہائی کو اپنائیں جوکہ کورونا وائرس پر قابو پانے کا واحد حل ہے۔
کمشنر کراچی کی رپورٹ کے بعد ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو رات 9 بجے بند کرنے کی تجویز پر غور/عوام کو تنبیہ
عوامی اجتماعات ، شاپنگ مالز پر عوام کے ہجوم پر تشویش کا اظہار
لاک ڈاؤن کی صورت میں کریانہ ،سپر اسٹورز، سبزی، مرغی و مٹن کی دکانیں بند نہ کرنے کا فیصلہ

کمشنر کراچی اور آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ سینیٹائزر ، ڈیٹول اور ہینڈ واش ذخیرہ کرنے والے گوداموں پر چھاپے مارے جائیں اور انکےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان سے کورونا وائرس کے مثبت رپورٹس شیئر کیے۔
سندھ اسمبلی کی مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹیرین سے اجلاس منعقد کیا اور انھیں اٹھائے گئے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔

(17 مارچ)

صوبہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام سرکاری دفاتر(ماسوائے لازمی سروسز) جمعرات سے بند کرنے کا فیصلہ
کل سے 15 دن کے لیے تمام شاپنگ مالز ، سی ویو ، ریسٹورنٹس اور الیکٹرانک مارکیٹ ، پبلک پارکس بند کرنے کا فیصلہ
تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز 15 دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ
ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو بھی بند کرنے کا فیصلہ
بڑے ہوٹلز میں ریسٹورنٹس سروس بند اور آرڈرز پر کھانا گھروں کو بھیجنے کی ہدایت
انٹر سٹی بس سروس بھی پرسوں سے بند کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ کا 3 ارب روپے سے کورونا وائرس فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
فنڈ کی آڈٹ کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ جس میں تین سرکاری اور دو نجی حکام شامل کرنے کا فیصلہ
سکھر قرنطینہ مرکز میں ہیلتھ اور پولیس سمیت دیگر عملہ کی حوصلہ افزائی، انعام مقرر
سکھر زائرین کے گھروں میں ایک ماہ کا راشن بجھوانے کا فیصلہ
ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کہ وہ نئے تعمیر ہونے والے اسپتالوں ، آر ایچ سی، ٹی ایچ کیو اسپتالوں کی بطور آئسولیشن مراکز ڈکلیئر کریں
محکمہ صحت کو بھی ہدایت کی کہ وہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں تربیت کے لیے اپنے 3 لیب ٹیکنیشن بھیجیں ۔

سکھر لیبر کالونی کے ایک بلاک کو ایک بڑے ہسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ کے افسران کو زائرین سے متعلق ذمہ داری تفویض کی
ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ ڈاکٹر عثمان چاچڑ کو ایئرپورٹ حکام ، امیگریشن ، وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کے ساتھ رابطے کی ذمہ داری دی
سکریٹری آبپاشی ڈاکٹر سعید منگنیجو کو سکھر میں آئسولیشن سنٹر کی دیکھ بھال کرنے اور مریضوں کو منتقل کرنے اور دوائیوں کی فراہمی وغیرہ کے لئے ڈویژن کے مختلف اسپتالوں کے مابین رابطہ کا کام سونپا۔
ایڈیشنل سکریٹری صحت فیاض عباسی کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال میں مریضوں کی نقل و حرکت کے لئے کوآرڈینیشن کرنے کا کام سونپا گیا ۔
صابن کی تقسیم:
چیف سکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ دیہی علاقوں کی یونین کونسلوں کو 10 لاکھ صابن مہیا کریں
چیف سکریٹری پر زور دیا کہ وہ صابن کمپنیوں سے بات کریں اور صابن سبسڈی پر حاصل کریں
اسپتالوں کو فنکشنل بنانا:
چیف سکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر ز اور تعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں نئے تعمیر ہونے والے اسپتالوں کو فعال بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کریں ۔

(18 مارچ)

ایکسپو سینٹر میں آئسولیشن مرکز کا قیام
وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے وفاقی حکومت سے ایکسپو سنٹر میں قرنطینہ سنٹر اور فیلڈ ہسپتال کے قیام کے لئے بات کی ہے۔ وفاقی حکومت نے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے اور اس حوالے سے کچھ رسمی کاروائیاں زیر التوا ہیں جو شام کے آخر تک مکمل ہوجائیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ ایکسپو قرنطینہ سینٹر کیلئے بستروں اور دیگر ضروری سازوسامان کے لئے تمام تر انتظامات کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
دونوں وزراء اعلیٰ نے باہمی مشورے سے طے کیا کہ کے پی کے سے سندھ آنے والی اور سندھ سے کے پی کے جانے والی مسافربسیں کل سے روک دی جائیں ۔

(19 مارچ)

COVID-19 خطرے پر قابو پانے کیلیے7.21 ارب روپے بشمول 6.9 ارب روپے محکمہ صحت کو اور باقی رقم کمشنر سکھر کو ریلیز کردئیے گئے
محکمہ صحت کو ادویات، سازوسامان، جنریٹرز، ڈائٹ چارجز، سینیٹائزرس، کٹس اور swabs کی خریداری کیلئے محکمہ صحت کو 6.9 ارب روپے جاری کیے ہیں۔
کمشنر سکھر کو 16.7 ملین روپے اور 15.1 ملین روپے جاری کردیئے تاکہ وہ لیبر کالونی میں قرنطینہ مرکز کی تیاری، سازو سامان کی خریداری، گاڑیوں کی خرید اری، خوراک کا معاوضہ اور زائرین کی مناسب دیکھ بھال پر خرچ کریں جوکہ تفتان سے یہاں دو مراحل میں پہنچے ہیں۔
محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ٹیسٹنگ گنجائش بڑھا دی
انڈس اسپتال نے اپنی گنجائش 200 سے 800 تک بڑھا دی
ضیاءالدین نے 50 ٹیسٹ، ایس آئی یو ٹی نے 100، اوجھا نے 100 اور آغا خان نے 200 ٹیسٹ ایک دن تک بڑھا دی
ایس آئی یو ٹی میں ایک 23 بستروں کا قرنطینہ مرکز بنایا گیا ۔

(22 مارچ)

وزیراعلیٰ سندھ نے صحت سے متعلق اجلاس کیا جس میں لاک ڈاؤن کی جانب اشارا دیا

مخیر حضرات کو سرکاری فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل کی

کیسکو ، سیپکو ، اور کے الیکٹرک کو ہدایات دی ہیں کہ جن لوگوں کا بل 4000 روپے تک ہے اُن سے مہینہ کا بل نہ لیں۔

سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات بھی کی انھیں اپنے فیصلوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی

صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے مزدورو ں کی مالی معاونت کے لیے کورونا ایمرجنسی فنڈ قائم کیا
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا
’’سندھ حکومت کورونا ایمرجنسی فنڈ‘‘ اکائونٹ نمبر 03015594456100 سندھ بینک میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرانے کی درخواست کی

(23 مارچ)

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ٹاسک فورس کے 26 ویں اجلاس
مقامی ٹرانسمیشن کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کا سخت فیصلہ کیا گیا

اسپتالوں میں کورونا وائرس کے نمونوں کی ٹیسٹ کی مجموعی گنجائش 1200 یومیہ
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔
25 مارچ سے صوبائی حکومت کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن دینے کیلیے محکمہ خزانہ کو ہدایت
ایل پی آر کی ان کیشمنٹ، گریجویٹی اور کیمیو ٹیشن ادائیگیاں روک دی۔

88 سالہ ریٹائرڈ شخص نے کورونا وائرس فنڈ کے لیے 1 ملین روپے کا چیک وزیراعلیٰ دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق کو ایک خط لکھ کر صوبے کی ماہانہ کٹوتیاں نہ کرنے کی درخواست کی۔

(24 مارچ)

لیبر کالونی سکھر کے زائرین کو ایس او پی پر عمل کرنے کا پابند کیاگیا
محکمہ صحت نے کورونا کیس میپنگ کا آغاز کیا
انڈس اسپتال کی 18 موبائل کلینک گاڑیاں نمونے لینے کے لیے فراہم کی
تمام دکانیں بشمول کریانے کی دکانیں رات8 بجے سے صبح 8 بجے تک بند رہنے کی ہدایت
میڈیکل اسٹور کھلے رہنے،تمام بڑی صنعتیں بند اور بینکوں کی کچھ برانچز کھولنے کی ہدایت
100 مشینیں خریدنے کے لیے بورڈ کو خریداری کرنے کے احکامات دے دیئے؛
یومیہ اجرت اور دیگر مستحق افراد کی دیکھ بھال کے لئے مالی امداد / راشن فراہم کرنے کا فیصلہ
وزیر توانائی امتیاز شیخ کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈویژنل انتظامیہ کو341 ملین روپے جاری کردیئے

(25 مارچ)

وینٹیلیٹر ، پی پی ایز ، ریپڈ کٹ اینٹیجن ٹیسٹ مشینیں ، ٹیسٹنگ کٹس ، آر ٹی لیمپ ٹیسٹنگ مشینیں اور آر ٹی لیمپ کٹس اور پورٹیبل ایکس رے مشینیں خریدنے کی منظوری دی
صحت کی 7 سہولیات کی جانچ کی مشینیں صوبے کی اسپتالوں کو مہیا کی گئیں
ملیر کے 100 زائرین کے نمونے ٹیسٹ کیلیے بھیجنے کی ہدایت
2366 نرسوں کو آفر آرڈر جبکہ 1000 ڈاکٹروں اور 500 لیب ٹیکنیشنوں کو بھرتی کرنے کی ہدایت
چینی حکومت نے سندھ حکومت کو پانچ لاکھ فیس ماسک عطیہ کیے
وزیراعلیٰ سندھ کا سیلانی ہیڈ آفس کا دورہ ، راشن پیکنگ سسٹم کا معائنہ

(28 مارچ)

سندھ بھر میں تمام آلات و سہولیات سے آراستہ 14 سی سی یو قائم کرنے کا فیصلہ
تمام دکانیں سمیت کاروباری سرگرمیاں شام 5 بجے سے بند کرنے کا فیصلہ

(30 مارچ)

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے سماجی دوری کو اختیارنے کرنے کا پیغام دیا

نماز جمعہ کے دوران مساجد کے پیش اماموں اور دیگر کے خلاف درج تمام ایف آئی آرز واپس لینے کی ہدایت

تمام جماعتوں سے مکمل تفصیلی غور و خوض کے بعد اجتماعات کو محدود کرنے کا فیصلہ

(31 مارچ)

وفاق کے ماتحت نادرا اور پی ڈی ایم اے سے مطلوبہ ڈیٹا لینے کی ہدایت
(یکم اپریل)

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کورونا کے مقامی منتقلی کے کیسز کے اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار
وزیراعلیٰ سندھ نےوفاق کی جانب سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلیے ایس او پی تیار کرنے کی تجویز
وفاق کی جانب سے صوبے میں سامان کی آمدورفت پر پابندی عائد کرنے کے تاثر کو وزیراعلیٰ سندھ نے رد کردیا
وزیراعلیٰ سندھ نے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کی تجویز کی حمایت

(3 اپریل)

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے 18 دنوں کے دوران کیسز میں 87 فیصد اضافہ پرتشویش کا اظہار
وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق کو اجتماعی کاوشوں کے ساتھ کام کرنے کی تجویز پیش کی
ماہرین کے اعتراض پر وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی ٹیسٹنگ کٹس کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا
تھیلیسیمیا مریضوں کو خون کی فراہمی کیلئے محکمہ صحت کے رینجنل بلڈ بینک کو ضروری ہدایات
تمام ضلعی اسپتالوں کےاضافی وینٹی لیٹرز اور دیگر سازوسامان کو ٹریٹری کیئر ہسپتالوں کے دینے کی ہدایت
رائے ونڈ سے تبلیغی جماعت کے بیشتر افراد میں کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ پر ضروری ہدایات

(4 اپریل)

ممتاز صنعتکار اور برآمدکنندگان سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات
صنعتی برآمدگی کو انکے ایکسپورٹ آرڈر کے پیش نظر سہولت پر اتفاق
لاک ڈاؤن کو فوری طور پر واپس نہیں لیا جاسکتا ہے لیکن 14 اپریل کے بعد اس میں نرمی لائی جاسکتی ہے۔
مزدور کالونیاں رکھنے والی فیکٹریز/صنعتوں کو جزوی کھولنے یا کام کرنے کی اجازت پر اتفاق
چھوٹے تاجروں نے ملازمین کی تنخواہوں کیلیے وزیراعلیٰ سندھ سے قرض کی استدعا
وزیراعلیٰ سندھ سے 14 اپریل سے لاک ڈاؤن میں توسیع نہ کرنے کی درخواست

(5 اپریل)

کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ سے فیلڈ اسپتال ایکسپو سینٹر کیلیے 2 کروڑ 85 لاکھ روپے استعمال کیے گئے
ایس او پی تیار کرنے کیلئے ماہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل
14 کے اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کی صورت میں فیکٹریوں کو چلانے کے لئے ایک ایس او پی پر کام کیا جائے۔

(6 اپریل)

ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں آئسولیشن سینٹرز یقینی بنانے کی وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
سٹی اسپتال میں آئسولیشن اور کراچی کے 6 اسپتالوں میں آئی سی یو قائم کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد ، سکھر ، گمبٹ ، خیرپور اور شہید بینظیر آباد میں آئسولیشن کی سہولت قائم کرنے کا فیصلہ
لیاقت یونیورسٹی حیدرآباد، چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج اسپتال سکھر میں آئسولیشن مرکز اور آئی سی یو قائم کرنے کا فیصلہ
خریداری: وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ خریداری کمیٹی نے 200 تھرمل گن ،وائٹل سائن 50 مانیٹر ، 1000 ملی لیٹر کے 10000 سینیٹائزر ، 200 سرنج پمپ ،17 بی آئی پی اے پی سسٹم ، ریسوچن ٹیبلیٹ کے 300 پیکٹ ، آکسیجن سلنڈرز ، ریگولیٹرز ،ٹائویک سوٹ ،سینیٹائزرز کے لئے پمپ ، بائیو ہیزر بیگ ، تشخیصی نظام کے ساتھ پی سی آر کٹس ،ایکسٹریکشن کٹس ، وی ٹی ایم ، سی آر سسٹمز ، سکشن مشینیں خریدنے کی منظوری دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ متعلقہ ڈاکٹروں کی جانب سے مطلوبہ مٹیریل جس کی منظوری ماہرین پر مشتمل خریداری کمیٹی نے دی ۔ ان کی ادائیگی ایمرجنسی فنڈ کمیٹی کے ذریعہ ہوگی جس میں چیف سکریٹری ، فیصل ایدھی ، مشتاق چھاپرا ، ڈاکٹر باری اور سیکرٹری خزانہ شامل ہیں ۔
بی پی اپریٹس ، اسٹیتھوسکوپس ، 3 ایم سرجیکل ماسٹس ، وینٹیلیٹر ، مانیٹر ، موبائل ایکس رے اور ای سی جی مشینیں ، پی سی آر مشینیں ، آئی سی یو بیڈ ، انکینیٹرز ، پی سی آر مشینیں اور پوائنٹ آف کیئر مالیکیولر تشخیصی نظام خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

(7 اپریل)

نجی اسپتالوں کے مالکان اور چیف ایگزیکٹو افسران کا وزیر اعلیٰ سندھ سے 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں توسیع کی اپیل

(8 اپریل)

چین کے 9 رکنی طبی ماہرین کے وفد کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ کا وفاقی حکومت کو دیگر ممالک سے آنے والے کو قریبی ہوٹل میں آئسولیشن میں رکھنے کی تجویز
وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو پوسٹ لاک ڈاؤن کے عرصے کیلئے ایس او پی جاری کرنے کی بھی تجویز کی
شب برات کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کاعوام کو اپنے گھروں میں رہتے ہوئے ملک و قوم اور وبا کے خاتمہ کیلیے دعائیں کرنے کی اپیل بھی مراد علی شاہ نے کی

Leave a reply