رحیم یار خان (نمائندہ باغی ٹی وی)

رحیم یار خان میں کچھ ایسے بااثر افراد بھی موجود ہیں جو اپنے اداروں میں ملازمین کا نہ صرف رش ڈال کر رکھتے ہیں بلکہ شہر اور شہر کے باہر سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو نہ صرف کام پر آنے کا پابند کر رہے ہیں بلکہ نہ آنے پر ملازمت سے نکالنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں اور دفعہ 144 کو جوتے کی نوک پہ رکھ رہے ہیں۔ اس کی واضح مثال رفیق فیبرئکیشن اینڈ انجئنرگ سروسز جو منٹھار روڈ نزد شاہجہاں آڈیٹوریم واقع ہے کی ورکشاپ کی ہے جہاں ملازمین صبح 9 بجے بلاوجہ اکٹھا کئیے جاتے ہیں اور شام تک ٹولیوں کی صورت میں بیٹھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ زرائع کے مطابق اس لاک ڈاؤن کے باوجود ملازمین کو نہ صرف دوردراز سے آنے پر مجبور کیا جارہا ہے اور نہ آنے کی صورت میں تنخواہ کاٹنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ زرائع کے مطابق رفیق انجئینرگ کا مالک رفیق خلجی ایک بااثر شخص ہے جس کے پاس یونی لیور فیکٹری کا بھی ٹھیکہ ہے دھڑلے سے دفعہ 144 کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ شہریوں نے ڈی سی او صاحب سے نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Shares: