معروف گلوکار طاہر شاہ نے اپنا نیا گانا فرشتہ ریلیز کردیا جو سوشل میڈیا دیکھتے ہی وائرل ہوگیا گلوکار کا نام اور گانا دونوں ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے
باغی ٹی وی : معروف طاہر شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا گانا فرشتہ گذشتہ روز شئیر کیا جس کے بعد سے گلوکار کا نام اور گانا دونوں ہی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے گلوکار کا یہ نیا گانا ان کے پرانے گانے اینجل کا ہی اردو ترجمہ ہے اس گانے کی ویڈیو اینیمیٹڈ تھی جس میں ایک بچے کو دکھایا جو کسی محل کا شہزادہ لگ رہا ہے اور وہ محل سے باہر آکر کسی پری کے بارے میں سوچ رہا ہے طاہر شاہ خود گانے کی اس ویڈیو میں نہیں آئے
#TaherShah
"FARISHTA" SONG BY TAHER SHAH
CHILDREN ARE THE ANGELS OF THE EARTHhttps://t.co/WXDEvyJbgw pic.twitter.com/0N7B2BBddW— TAHER SHAH (@TaherShahh) April 10, 2020
ویڈیو شئیر کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا بچے اس دنیا کے فرشتے ہوتے ہیں
ٹویٹر پر ان کے مداح گانے پر دلچسپ میمز اور تنقید بھرے کمنٹس کر رہے ہیں
حریم شاہ کے نام سے منسلک ٹویٹر اکاؤنٹ سے کمنٹس کیا گیا کہ اس گانے پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا سوچ رہی ہوں
ایک صارف نے لکھا خدا کا واسطہ ہے معصوم فرشتوں کو بخش دو ہنوستانیوں کو بارڈر پر اسکا نیا گانا سنا دیا جائے وہ اسی وقت نرک میں چلے جائیں گے
ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے اپنے مداحوں کا دل توڑ دیا اس ویڈیو میں نہ آکر آپ کے فینز کو بہت مایوسی ہوئی ہے
ایک صارف نے کہا کہ ہمارے جیسےاپنے سچے مداحوں کے ساتھ چیٹ نہ کریں یہ ہندی گانے مین کائنڈ اینجل کا ورژن ہے
ایک صارف نے لکھا کہ گانا سن کر تین گھنٹے بے ہوش پڑا رہا
ایک صارف نے لکھا کہ یہ کیا ہے ہم تو کسی نئے ٹریک کی توقع کر رہے تھے اور یہ اینجل گانے کو اردو میں ترجمہ کر کے آپ نے مداحوں کے جذبات کے ساتھ کیوں کھیلا
ایک صارف نے لکھا اس گانے کو سن کر ان کے کانوں سے صرف خون ہی نہیں نکلا بلکہ میل بھی صاف ہوگئی
ایک صارف نے لکھا کہ اپنے کانوں کو ڈیٹول سے دھو لیں کینسر پہنچ گیا ہے
ایک صارف نے حکومت کو مشورہ دیا کہ جو افراد لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں نہیں بیٹھ رہے انہیں 24 گھنٹے طاہر شاہ کا نیا گانا سنائیں
ایک صارف نے لکھا کہ طاہر شاہ نے اینجل کا ترجمہ کرکے فرشتہ تیار کرنے میں چار سال لگادیے
واضح رہے کہ طاہر شاہ کو شہرت اس وقت ملی جب ان کا گانا ’آئی ٹو آئی‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا