ن لیگ نے اپنے دور کے اشتہارات کی مد میں میڈیا انڈسٹری کے اربوں روپے ادا نہیں کیے، فیاض الحسن چوہان
ن لیگ نے اپنے دور کے اشتہارات کی مد میں میڈیا انڈسٹری کے اربوں روپے ادا نہیں کیے، فیاض الحسن چوہان
باغی ٹی وی :فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے میڈیا انڈسٹری کو بلا سود قرضے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ ن لیگ نے اپنے دور کے اشتہارات کی مد میں میڈیا انڈسٹری کے اربوں روپے ادا نہیں کیے۔
یہ اشتہارات صرف شریف برادران، آلِ شریف کی ذاتی تشہیر پر مبنی تھے۔وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کے خلاف ہونے کے باوجود ان اشتہارات کے بقایا جات ادا کیے گئے۔بقایا جات کی ادائیگی کا یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی میڈیا دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم میڈیا کو ہر طرح کی سہولت دینے کیلئے موجود ہیں۔ خصوصی ریلیف پیکج براۓ میڈیا وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہے۔ میڈیا کو اشتہارات کی مد میں سولہ فیصد صوبائی ٹیکس سے استثنیٰ دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ایس پی ایل کے اشتہارات کی ادائیگیاں روزانہ کی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت میڈیا ہاؤسز سے لیکر کارکنان تک سب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔