کراچی:سندھ کوبھجوائی گئیں 20 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس خراب ہیں،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق سے سندھ کوبھیجی گئیں کورونا ٹیسٹنگ کٹس نامکمل اور خراب ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سواب اور وی ٹی ایم کوروناٹیسٹ کےلیے انتہائی ضروری ہیں لیکن سندھ کو 20 ہزار ٹیسٹ کٹس بغیر وی ٹی ایم کے موصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی بھیجی گئیں 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کسی کام کی نہیں کیوں کہ یہ کٹس کلینیکل ایگزامینیشن کے معیار کے مطابق نہیں۔ان کا کہنا کہا کہ وفاقی وزراء کے قول اور فعل میں کتنا تضاد ہے اور یہ شرم کا مقام ہے۔
We had received 3,000 and then 17,000 tests without VTMs and swabs which are necessary for conducting the tests. Therefore of no use. Secondly, the quality of kits is not fit for clinical examination. This is also mentioned on prescription note available with the kits. pic.twitter.com/3TxTR7oge4
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 12, 2020
خیال رہے کہ سندھ حکومت نے ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانے کے لیے 50 ہزار ٹیسٹ کٹس منگوائی ہیں۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ٹیسٹنگ کٹس ایمرجنسی ریلیف فنڈکے تحت خریدی ہیں اور یہ 50 ہزار کٹس کراچی پہنچ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کرچکی ہے۔








