مزید دیکھیں

مقبول

میو ہسپتال سے اچھی خبر، کتنے مریض ہوئے صحتیاب، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

میو ہسپتال سے اچھی خبر، کتنے مریض ہوئے صحتیاب، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میواسپتال لاہورمیں کوروناوائرس کے مزید 21مریض صحت یاب ہو گئے

پنجاب کی صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میواسپتال سے 68مریض صحت یاب ہوکرواپس جاچکے ہیں،میواسپتال میں کورونا وائرس کے 265مریض زیرعلاج ہیں،

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کوروناکے مریضوں کاصحت یاب ہوکرگھروں کوواپس جانا مثبت تبدیلی ہے،حکومت پنجاب علاج معالجہ ،کوروناکے تدارک اورریلیف کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے،جن شہروں میں کورونا کا مسئلہ ہے وہاں لاک ڈاؤن برقرار رکھیں گے ،پنجاب میں ٹیسٹنگ کی سہولت بڑھا دی گئی ہے.پنجاب میں40ہزارکےقریب کوروناوائرس کےمشتبہ افرادکےٹیسٹ کئےجاچکےہیں

واضح رہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے، ملتان کے نشتر ہسپتال میں 20 سےزائد ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan