متعدد اداروں کے اشتراک سے بننے والا متعدی امراض‌ کا ہسپتال آخری مراحل میں

متعدد اداروں کے اشتراک سے بننے والا متعدی امراض‌ کا ہسپتال آخری مراحل میں

باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کرونا پر قابو پانے کی قومی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اسلام آباد میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے اشتراک سے اسلام آباد میں الگ سے ہسپتال اور متعدی علاج مرکز (آئی ایچ آئی ٹی سی) تعمیر کررہے ہیں۔
مکمل بنیادی سہولیات پر مبنی اس ہسپتال کا آغاز وزیر اعظم عمران خان نے 26 مارچ 2020 کو کیا تھا۔
سٹیٹ آف آرٹ کی خوبیوں کا حامل ہاسپٹل 250 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال تکمیل پر نہ صرف کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا بہترین دستیاب سامان اور ادویات کے تحت علاج کیا جاسکتا ہے بلکہ وہ دیگر متعدی امراض کے علاج کے لئے بھی دستیاب ہوگا۔ منصوبے پر تعمیراتی کام زوروں پر ہے اور 35 دن میں مکمل ہوجائے گا۔ ایف ڈبلیو او کی تعمیراتی ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کررہی ہیں ، مکمل افرادی قوت کے لیےانسداد کورونہ احتیاطی تدابیر کو یقینی بنارہی ہیں ، تاکہ اس اسپتال کو 5 مئی 2020 تک اپنے کام کا انتظام سنبھالیں۔

Comments are closed.