بیرون ممالک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کوحکومت نے لا وارث چھوڑ دیا
باغی ٹی وی :بیرون ممالک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو تبدیلی سرکار نے لا وارث چھوڑ دیا، دبئی کی جیل سے رہا ہو کر آنے والے پاکستانیوں کو پاکستان پہنچ کر بھی خوشی نہ مل سکی بلکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، حکومت نے پاکستانیوں کو واپس لانے کا اعلان تو کر دیا اور ساتھ بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی شروع ہوئی تو ساتھ ہی ایس او پیز بھی بدل لئے، اسوقت وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف کے مطابق بیرون ممالک میں 35 ہزار کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ان کو واپس لایا جائے گا، بے روزگار، قیدی اور پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے حکومت اقدامات تو کر رہی ہے لیکن پاکستان پہنچ کر انہیں نئی مصیبت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
بیرون ملک سے آئے پاکستانی شہری اپنے ہی ملک میں کیسے خوار ہو رہے ہیں pic.twitter.com/jFvHSqVM8w
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 15, 2020
بیرون ملک سے پاکستان آنے والے پاکستانیوں کو گزشتہ شب ایئر پورٹ سے قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ کرونا ٹیسٹ اور ہوٹل میں قیام کے اخراجات وہ خود ادا کریں گے جس کی وجہ سے ان شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم پہلے مشکل میں تھے کہ پاکستان واپس نہیں جا سکتے اب پاکستان آئے ہیں تو حکومت قرنطینہ کے بہانے ہم سے پیسے لینا چاہتی ہے، ہمارے ٹیسٹ کروا کر گھر بھجوایا جائے اگر کوئی مریض ہے تو اس قرنطینہ مرکز میں رکھیں لیکن اس کے ٹیسٹ اور مرکز کے اخراجات حکومت کو ادا کرنے چاہئے کیونکہ باہر سے آنے والے پاکستانی کام نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی بے روزگار ہیں اور ان کے پاس دینے کو کچھ نہیں ہے
اسی طرح ایک ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ بیرون ملک سے آئے پاکستانی ہوٹل میںمحسور ہیں اور ہوٹل والے ان سے تین تین ہزار روپے مانگ رہے ہیں. حکومت کا کوئی نمائندہ ان کی کوئی بات سن نہیں رہا اور نہ ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.
دوسری جانب حکومت نے بیرون ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کے لئے حکومت نے ایس او پیز جاری کئے ہیں جس کے مطابق اب بیرون ملک سے آنے والے تمام پاکستانی ٹیسٹ اور قرنطینہ مرکز میں قیام کا خرچہ خود دیں گے اس سے قبل یہ خرچہ این ڈی ایم اے دے رہا تھا.








