قصور
احساس پروگرام کے تحت لوگوں میں رقم کی تقسیم کیلئے ایس ایم ایس آنا شروع ہو گئے مگر لوگوں کو پیسے ملینگے کہاں سے یہ نا بتایا
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث گورنمنٹ کی طرف سے دیہاڑی دار مزدور طبقے کیلئے احساس پروگرام کے تحت مبلغ 12000 روپیہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے حصول کیلئے لوگوں نے ایس ایم ایس کئے کچھ لوگوں کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد جوابی ایس ایم ایس آ چکے ہیں مگر ان کو پتہ ہی نہیں کہ انہوں نے جانا کس مرکز پر ہے  اور ان کے نزدیک ترین احساس مرکز کونسا ہے کی بدولت لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی دن ہو چکے لاک ڈاؤن ہوئے ہمارے پاس کھانے پینے کو کچھ نہیں لہذہ جلد سے جلد ہمیں پیسے دے تاکہ ہم اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کیلئے سامان خرید سکیں نیز چھوٹے گاؤں دیہات میں بھی احساس پروگرام مراکز بنائے جائیں تاکہ لوگوں کو رقم لینے میں دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے اور ہر غریب کے پاس موٹر سائیکل بھی نہیں

احساس پروگرام کے اہل افراد پریشان
Shares:







