سری نگر:تہاڑ جیل کی لیڈی پولیس کانسٹیبل کو کرونا وائرس،حریت رہنماوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بھی کرونا مریضوں کا انکشاف ہوا ہے، اس سسلسلے میں جیل پولیس اہلکاروں کو کرونا کی شکایات سامنے آئی ہیں


باغی ٹی وی کے مطابق تہاڑ جیل میں اس بات کا انکشاف اس وقت جب ایک لیڈی پولیس اہلکارنے اپنی طبیعت کے خراب ہونے کا اظہارکیا ، اس لیڈی پولیس اہلکارکے ٹیسٹ لیئے گئے تو پتہ چلا کہ اسے کرونا وائرس منتقل ہوگیا ہے

تہاڑجیل سے ذرائع کےمطابق مذکورہ لیڈی پولیس آفسیر جیل میں قید تین حریت خواتین رہنماوں کو کھانا پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیتی تھی ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس پولیس اہلکارکی دیگرساتھیوں کو بھی کرونا وائرس کی شکایت ہوسکتی ہے،

ادھرکشمیری رہنماوں نے تشویش ظاہر کی ہےکہ یہ بھارت کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کے ذریعے وہ حریت رہنماوں کوانتہائی غلط طریقوں سے راستے سے ہٹانا چاہتا ہے،

Shares: