لاہور:وباء کا عروج پاکستان سے گزر چکا۔ ستاروں کی چال اور اہم انکشافات،مبشرلقمان کے سوالات اوراجمل رحیم کے جوابات،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سینئرصحافی ، تجزیہ نگارمبشرلقمان نے پاکستان میں کرونا کے حوالے سے اگلے چند دنوں کواہم قراردیا

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے آج مبشرلقمان نے پاکستان کے ایک چوٹی کے پالمسٹ اجمل رحیم کو اس سلسلے میں ستاروں کی مدد سے پاکستان میں کرونا کے سفر کے حوالے سے اہم سوالات کئے ، جن کے اجمل رحیم نے جامع مگرمختصرجوابات دے کرایک خوشخبری بھی سنا دی

باغی ٹی وی کے مطابق ٔپالمسٹ اجمل رحیم نے کہا کہ جس طرح گمان کیا رہا تھا کہ کرونا پاکستان میں بہت زیادہ نقصان کرے گا تو ایسا نہیں ہوا ان کا کہنا تھا کہ صرف مغربی سرحدوں پراس کا دباو تھا وہ بھی چند دن تک کم ہوجائے گا

اجمل رحیم نے مزید بتایا کہ اپریل کی 22 تاریخ کے بعد صورت حال مزید بہتر ہوجائے گی ، جوکہ پاکستان کے لیے ایک بہت اچھی خبرہے،ایک سوال کے جواب میں اجمل رحیم نے بتایا کہ اگلے دو تین دن تک یہ وبا ایک دفعہ اپنے عروج پرجائے گی ،مگراس کے بعد اس میں تبدریج کمی آجائے گی

ان کا کہنا تھا کہ 20-22 اپریل کے بعد صورت حال کافی بہترہوجائے گی

اجمل رحیم نے ایک اوربھی خوبصورت بات کی کہ ہمارے ہاں اگرایک طرف کرونا سے ابھی تک 128 تک اموات ہوئی ہیں‌تو یہ بھی تو یاد رکھیں کہ اس سے پہلے کتنی روزانہ ہسپتالوں میں لوگوں کے مرنے کی اطلاعات تھیں ان کا کہنا تھا کہ تین سو سے زیادہ لوگ روز مرتے تھے لیکن اب چونکہ لاک ڈاون ہے تو یہ شرح کم ہوگئی ہے ، لوگ گھروں میں محصورہیں جس کی وجہ سے سانحات اوردیگرواقعات رونما نہیں ہورہے

 

اجمل رحیم کی گفتگومیں جب مبشرلقمان نے کہا کہ یہ تو آپ کو ماننا پڑے گا کہ ہمارے پاس کٹیں ہیں نہیں جو صیح کرونا وائرس سے بچا سکیں

اجمل رحیم نے کہا کہ آپ یہ دیکھیں کہ آلودگی میں بہت زیادہ کمی آگئی ہے ،جس کی وجہ سے بہت لوگوں کی جانیں محفوظ ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوح نکلتے نکلتے یہ اپنا اثرچھوڑ جائے گا

اجمل رحیم نے کہا کہ چند دن بعد حالات بہترہوجائیں گے ، لوگ رمضان المبارک میں روزے آرام سے رکھیں گے ، پاکستان کی معاشی بہترہونی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ حالات بہترہوں گے ، مغرب اوردیگر ممالک کی طرف سے پاکستان کو مدد ملے گی

مبشرلقمان نے کہا کہ جو بھی پالمسٹ وہ کہتے ہیں کہ عمران خان کے لیے اگلہ مہینہ مشکل ہے ، صرف کنعان چوہدری ایسے ستارہ شناس ہیں جو کہ کہتے ہیں کہ مئی جون میں جہانگیرترین اورعمران خان کے درمیان دوریاں ختم ہوجائیں گی

ایک سوال کےجواب میں اجمل رحیم نے کہا کہ میں نے تو آپ سے پچھلے سال ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان مئی 2020 تک مشکل میں رہیں گے اوراس میں زیادہ ان کو دباواپنے ہی لوگوں کی طرف سے ہوگا

اجمل رحیم نے کہا کہ 5 مئی کے بعد عمران خان کی حکومت مستحکم ہوجائے گی

مبشرلقمان نے پروگرام کے آخرمیں کہا کہ آپ کی طرف سے یہ خوشخبری کہ اگلے ہفتے صورت حال بہترہوجائے ، اجمل رحیم نے کہا کہ کرونا کا مسئلہ ان لوگوں کےلیے ہے ، جوباہرسے پاکستان منتقل ہوئے ،

اجمل رحیم نے کہا کہ ویسے بھی فروری مارچ میں نزلہ زکام کی وبا سراٹھاتی ہے یہ ہر سال ہوتا ہے ،اس کے بعد صورت حال بدل جاتی ہے، پاکستان میں بھی بدل جائے گی

Shares: