پاکستان میں کرونا سے اموات 135 ہو گئیں، مزید کتنے مریض سامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،مریضوں کی کل تعداد 7125 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 135 ہو گئی ہے

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ کرونا وائرس کے 497 مریض ساممے آئے، جبکہ 11 اموات ہوئیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 497 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 3276، سندھ میں 2008، خیبر پختونخوا میں 993، بلوچستان میں 303، گلگت بلتستان میں 245، اسلام آباد میں 154 جبکہ آزاد کشمیر میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 84 ہزار 704 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6264 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 1765 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

کابینہ کے 49 ارکان کا مطلب،وزیراعظم کچھ جانتا ہی نہیں،حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو سرینڈر کر دے، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

پاکستان میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 135 ہوگئی۔ سندھ میں 45، پنجاب میں 36، خیبر پختونخوا میں 45، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 5 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

Shares: