گرینڈ ہیلتھ الائنس کی بھوک ہڑتال جاری ، وزیر صحت پنجاب پر شدید تنقید

0
41

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی بھوک ہڑتال جاری ، وزیر صحت پنجاب پر شدید تنقید

باغی ٹی وی :ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریض ہیں تو ایسے وقت میں ڈاکٹر ہڑتال پر چلے گئے ہیں، حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہوا ہے،سیکرٹریٹ کے اندر گھسنے پر پولیس اور ڈاکٹرز میں ہاتھا پائی ہوئی ۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ارکان سیکرٹریٹ میں بند کردیا گیا۔زیر صحت پنجاب ڈآکٹر یسمین راشد پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنما نے شدید تنقید کرتے ہوئکے کرتے ہئکے ہوئے کہا کہ آپ کو ڈاکٹرز کا سامنا کرنا چاہیے . آپ ٹی وی پر آتی ہیں اور ایک فقرہ بول کر چلی جاتی ہیں. آپ میں خلاقی جرات ہے تو ہمارا سامنا کریں، آپ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے .

لاہور میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھنے کے فیصلہ پرڈٹ گئے،گرینڈ ہیلتھ الائنس کے اراکین آج دوسرے روز محکمہ صحت کے دفتر پہنچے۔پولیس کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کی کوشش پر ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی ہوئی،

چئیرمین وائے ڈی اے پنجاب خضر حیات کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک گرینڈ ہیلتھ الائنس کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔ پنجاب بھر میں تمام سروسز جاری رہیں گی کام بند نہیں ہوگا۔ گجرات میں صدف جمیل کورونا کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے شہید ہوگئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حکومت کہتی ہے نرس کا کورونا کا ٹیسٹ نہیں ہوا، حکومت صدف کی موت کے حقائق چھپا رہی ہے۔

چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلیمان نے کہا کہ پی آئی سی میں کورونا کا ایک مریض ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 11 ہے، تنخواہیں ڈبل کرنے کا معاملہ بھی حکومت کا صاف جھوٹ ہے۔ لاہور قرنطینہ سنٹرز میں ملازمین کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا جا رہا ہے ڈاکٹر یاسمین راشد ابھی تک اپنی انا کی جنگ سے باہر نہیں آئیں

Leave a reply