لندن :لوگو ! میں تمہیں بتارہا ہوں کہ کرونا وائرس کنٹرول سے باہرہوگیا ہے ،کوئی پتہ نہیں کیا ہوگا،محتاط رہیں ،باغی ٹی وی کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی قوم کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہےکہ حالات قابوسے باہرہوگئے ہیں ، لہذا محتاط رہیں

باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم نے کہا کہ کرونا وائرس بے قابو ہوتا نظرآرہا ہے، ہلاکتیں پھربڑھنا شروع ہوگئی ہیں ، لٰہذا تمام برطانوی شہریوں کوخبردار کیا جاتا ہےکہ لوگ سیروتفریح کے لیے دوسرے علاقوں میں نہ جائیں

برطانوی وزیراعظم نے مزیدکہاکہ مجھے کچھ خدشات ہیں جس کی وجہ سے میں تم کو قبل ازوقت ہی بتا رہا ہوں‌ کہ کرونا سے نمٹنے کے حوالے سے صورت حال تشویشناک ہے ، اس لیے محتاط رہنے میں ہی زندگی ہے

یاد رہےکہ اس وقت برطانیہ میں 14576 افراد کرونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں ، ادھر آج مرنے والوں کی تعداد بھی 847 سے تجاوز کرچکی ہے

ادھر بورس جانسن نے کہا ہے کہ انہوں‌نے کرونا وائرس کے ٹیسٹوں کےحوالےسے چین کو 16 ملین پونڈز کی رقم ادا کی ہے لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی اب ہم اپنی رقم واپس لینے کا تقاضا کررہے ہیں

Shares: