کرونا وائرس، پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 8 مزید اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

کرونا وائرس، پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 8 مزید اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 7481 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں‌8 نئی اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 143 ہو گئی ہے

کرونا کے مریضوں میں سے آزاد کشمیر میں 48، بلوچستان میں 335، گلگت میں 250، اسلام آباد میں 163، خیبر پختونخواہ میں 1077، پنجاب میں 3391، سندھ میں 2217 مریض ہیں.

کرونا وائرس سے 143 اموات ہو چکی ہیں جن میں سے سندھ میں 44، پنجاب میں 37، کے پی میں 50، اسلام آباد میں 1، بلوچستان میں5، گلگت میں‌3 ہلاکتیں ہوئی ہیں، 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ل پاکستان میں اب تک 92 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، کرونا کے لوکل ٹرانسمیشن مریضوں کی تعداد 62 فیصد ہے

1881 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، کچھ مریضوں کو قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے

پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، پنجاب میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اب تک 52 ہزار 478 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں سے مثبت کیسز کی تعداد 3 ہزار 391 ہے۔

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

بھارت میں مسلمانوں کیلئے نئی مشکل، کرونا کیوں پھیلا، تبلیغی جماعت کے سربراہ پر قتل کا مقدمہ درج

پنجاب میں کورونا وائرس سے37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ صوبے میں672 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں، کورونا سے متاثر 14 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ کرونا کے مریضوں میں سے 1352 تبلیغی جماعت،701 زائرین اور 91 قیدی ہیں،پنجاب کے 32 اضلاع میں کرونا پھیل چکا ہے، سب سے زیادہ مریض لاہور اور دوسرے نمبر پر گجرات میں ہیں

Comments are closed.