مردان میں کرونا وائرس کی ایک اور مریضہ جاں بحق

مردان میں کرونا وائرس کی ایک اور مریضہ جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مردان کورونا وائرس سے خاتون جاں بحق ہو گئی ہے

ڈی سی مردان کے مطابق مردان گلی باغ کی رہائشی 50 سالہ نبینہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئی ہے، مرحومہ کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، مرحومہ میڈیکل کمپلکس میں زیرعلاج تھی نمازجنازہ ادا کی دی گئی

مردان ضلع میں کورونا سے جاںبحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے

گزشتہ روز بھی مردان میں بھی کورونا وائرس نے ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا جس کی تصدیق مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر جاویداقبال نے کی تھی

18 مارچ کو کوروناوائرس سے پہلا شخص 69سالہ سعادت خان کی موت کے بعد مردان میں اب تک 755ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 109پازیٹیو،430نیگیٹو اور216کے رزلٹ ابھی نہیں آئے۔ اب تک 267وکروناوائرس کے مشتبہ اور متاثرہ افراد قرنطینہ سنٹراور آئسولیشن وارڈز سے صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں جن میں غیرملکی افراد بھی شامل ہیں جبکہ سعادت خان سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

قبل ازیں تبلیغی مرکز قرنطینہ سنٹر تخت بھائی میں 63 غیرملکی تبلیغی مہمانوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر گزشتہ شب اسلام اباد پہنچا دیئے گئے. ضلع انتظامیہ مردان ، محکمہ صحت و دیگر محکمے کرونا وائرس کے خلاف متحرک ہیں ! تبلیغی احباب کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خا وزیر نے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ میں منتقل کر کے مقررہ مدت تک رکھا گیا۔

اس ضمن میں 63 غیر ملکی تبلیغی حضرات کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق حسین و نیک محمد ، حضرت علی/پی ایم ایس ، کی نگرانی میں پولیس سکواڈ کے ہمراہ خصوصی گاڑیوں کے زریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے جہاں سے وہ اپنے اپنے ممالک بذریعہ پرواز روانہ ہونگے تبلیغی احباب نے علاج معالجے کے بہتر اور بروقت امداد پہچانے پر ضلعی تحصیل انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.