اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے نئے سیٹیلائٹ ٹی وی چینلز لائسنسز کے اجراء کی اجازت دے دی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کی دائر کردہ اپیل مسترد کرتے ہوئے پیمرا کو نئے سیٹیلائٹ ٹی وی چینلز لائسنسز کے اجراء کی اجازت دے دی ہے. پیمرا نے 58 ٹی وی چینلز کیلئے بولی کا انعقاد دو اور تین مئی 2019 کو 25 دسمبر 2018 کو شائع کردہ اشتہار کی روشنی میں کیا تھا جسے پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن نے چیلنج کیا تھا.
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ وہ نئے ٹی وی چینلز کی لائسنسنگ کا عمل جاری رکھے. پیمرا نے عدالت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے حقوق کو آئین اور پیمرا قوانین کے مطابق مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا.