امریکا گیا تو پاکستانی سفارتخانے میں ٹھہروں گا .عمران خان

اسلام آباد:پاکستان پر عالمی دباو اور خصوصا امریکہ کے حوالے سے عمران خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے .میں پاکستان کی عزت اس میں سمجھتا ہوں کہ خودداری کا مظاہرہ کیا جائے .عمران خان نے کہا کہ میں اپنے دورہ امریکہ کے دوران کسی وی آئی پی جگہ پر رہنے کی بجائے پاکستان کے سفارتخانے میں ہی قیام کروں گا.

عمران خان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وزیر اعظم عمران خان اگلے چند دنوں تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ جارہے ہیں اور ان حالات میں عمران خان کے بیان کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے.

Comments are closed.