اسلام آباد:تبدیلی والی حکومت کے کپتان نے پھر سے اپنی ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے ایک نئی بحث چیھڑ دی ہے .ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عمران خان سے جب سوال کیا گیا کہ سنا ہے کہ آپ بجٹ کے بعد اپنی ٹیم میںتبدیلی کریں گے تو انہوں نے کہا میںنے پہلے بھی میرٹ پر تبدیلی کی ہےاور اب بھی میرٹ ہی بنیاد ہو گا
عمران خان نے اپنی ٹیم میںتبدیلیوں کے حوالے سے مزید کہا کہ حماد اظہر کی پروموشن بھی میرٹ کی بنیاد پرہوئی ہے. آج بھی میرٹ ہے اور کل بھی میرٹ بنیاد ہوگا.