اسلام آباد:اسلام آباد میں اسرائیلی پرچم لے کرپھرنے والا کون ، کیا چاہتا ہے اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سابق عالم دین ہونے کا دعویٰ کرنے والے یہودی ڈیوڈ ایریل نے اسرائیلی جھنڈا لہرانے کی تمام وجوہات بیان کردی ہیں

باغی ٹی وی کےمطابق اسلام آباد میں اسرائیلی پرچم والے کپڑے سے خیمہ لگا کراسرائیلی نوازی کا دم بھرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ ایک مسلم زینسٹ ہے اورپاکستان ٰمیں دس لاکھ کے قریب اس فرقے کے لوگ ہیں ، ان کا یہ بھی بھی کہنا ہے کہ وہ یروشلم کو پسند کرتا ہے اسی وجہ سے اس کی ہمدردیاں بھی اسرائیل کے ساتھ ہیں

 

ورلڈ سٹار آف ڈیوڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر میں اپنا پیغام لے کرپھررہا ہے ، ڈیوڈ ایریل کہتے ہیں کہ حکومت پاکستان نے اس کا پاسپورٹ ضبط کررکھا ہے اور سے پاسپورٹ سے اسرائیل کے خلاف پوسٹس کی جارہی ہیں، سابق عالم دین کا دعویٰ‌کرنے والے ڈیوڈ ایریل کہتے ہیں کہ پاکستان کے 10 لاکھ زینسٹوں اور3 کروڑ اقلیتوں کو بھی اسرائیل جانے کی اجازت دی جانے چاہیے

;

جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ مولانا خلیل الرحمن سے ڈیوڈ ایریل بن گئے ہیں اوراب آپ اسلام آباد میں بھیٹھ کرپاکستان اورنظریہ پاکستان کے خلاف مہم جوئی کررہے ہیں تو اس پریہ شخص انٹریودینے کی بجائے چلتا بنا

Shares: