کورونا وائرس کی وبا میں فرنٹ لائن پر اس وبا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹر طبی عملہ اور کورونا کے پھیلاؤ کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر سیکیورٹی فورسز اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے عالمی وبا کی فرنٹ لائن پراپنی ڈیوٹی سر انجام دینے والی ڈاکٹر کزن کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا ہے
باغی ٹی وی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک کزن کی تصویر شیئر کی جو کہ برطانیہ میں ڈاکٹر ہیں ماہرہ خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میری چھوٹی کزن مہک ہے یہ روزانہ بہت سی زندگیاں بچانے کے لیے لڑ رہی ہے جبکہ ہم سب اس کے لیے بہت پریشان رہتے ہیں کیونکہ یہ دن رات کورونا کے مریضوں کے ساتھ ہوتی ہے لیکن وہ اپنے مقصد پر قائم ہے اور دوسروں کی مدد کرہی ہے جو وہ ہمیشہ سے کرنا چاہتی تھی
https://www.instagram.com/p/B_P6BZsB_xc/?igshid=1n74p2u06lxgs
اداکارہ نے لکھا کہ میکو میں آپ کو سلام پیش کرتی ہوں اور آپ کو گلے لگا کر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں
ماہرہ خان نے لکھا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں اور مجھے آپ پر فخر ہے
اداکارہ نے مزید لکھا کہ اس کے علاوہ میں اس عالمی وبا سے لڑنے والے پاکستان اور دنیا بھر کے تمام طبی عملے کا بھی شکریہ اداکرنا چاہتی ہوں
ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر مداحوں کے علاوہ فنکاروں نے بھی رد عمل دئیے اور ان کی کزن سمیت تمام دنیا بھر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
نامور اداکار بلال اشرف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ایک بہت بڑا شکریہ ان تمام لوگوں کے لیے جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہماری حفاظت کر رہے ہیں وہ سب ہی اصلی ہیرو ہیں
معروف اداکارہ عائشہ نےلکھا کہ ہمیں ان پر فخر ہے
اداکارہ عشرت گیلانی نے بھی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی تعریف کی اور لکھا کہ آپ ہمارے اصل ہیرو ہیں جبکہ عدنان ملک نے بھی تعریف کی
علاوہ ازیں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی پر خراج تحسین پیش کیا
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پولیس اہلکار جس طرح اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اس پر پوری قوم پولیس فورس کی شکر گزار ہے
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اسی دوران یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ کراچی پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہےاس بات کی تصدیق کراچی پولیس چیف بھی کر چکے ہیں لیکن پھر بھی پولیس فورس اپنی فرائض کی انجام دہی میں ثابت قدم ہیں جس پر اداکارہ ماہرہ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا