مخلوق کو کرب میں رکھنے والے جرم کا ارتکاب کررہے ہیں،عدالت نے کس کو کیا طلب؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چڑیا گھرمیں جانوروں کی حالت زارسے متعلق کیس،سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کونوٹس جاری کر دیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد، چیرمین اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 25اپریل کوطلب کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریری حکم جاری کر دیا
تحریری حکم میں عدالت نے کہا کہ بادی النظرمیں جانوروں کی ذمے داری لینے میں کسی فریق کی دلچسپی نہیں، فریقین بتائیں انکی دلچسپی نہیں توجانوروں کوکیوں نہ پناہ گاہوں میں بھیج دیاجائے؟ مرغزارچڑیا گھر میں جانوروں کوجس طرح رکھا گیا ہے وہ دردناک ہے، مخلوق کو کرب میں رکھنے والے جرم کاارتکاب کررہے ہیں،
عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی،میئراسلام آباد،چیرمین وائلڈ لائف ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، عدالت فریقین کوسننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرچکی تھی لیکن نئےحقائق سامنے آئے ہیں،جانوروں کی حالت زارسےمتعلق تمام درخواستوں کودوبارہ سماعت کیلئے مقررکیاجاتاہے،
سی ڈی اے چڑیا گھر کی محکمہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے کرنے کا فیصلہ چیلنج کرے گا