لاہور ہائیکورٹ بار کے وفد کو وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا امدادی چیک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور ہائی کورٹ کے عہدیداران نے ملاقات کی،

ملاقات میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے وکلا کے لئے دس کروڑ روپے امدادی رقم کا چیک لاہور ہائی کورٹ بار کے وفد کے حوالے کیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکا کہنا تھا کہ وکلا برادری کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے، بار ایسوسی ایشن کے ذریعے مالی دشواریوں کا سامنا کرنے والے وکلاء کو مالی امداد دی جائے گی، ہم صوبہ بھر کے وکلا کے لئے دیگر سہولتیں بھی فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کا واحد علاج سماجی دوری ہے،وکلاء برادری کورونا سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لئے عوامی شعور و آگاہی کی بیداری کے لئےکردار ادا کرے . کرونا سے احتیاط کے ذریعے ہی بچا جا سکتا ہے.

Shares: