بھارت میں کرونا کے بہانے مسلمانوں پر مظالم، شہباز شریف نے او آئی سی سے بڑا مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بھڑکائی جانے والی نفرت قابل مذمت ہے،
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بی جے پی انتہاءپسند، تنگ نظر اور انتہائی متعصبانہ سوچ پر مبنی آر ایس ایس کے زیر اثرہے ،بے جی پی ریاستی قوت کا بے رحمی سے ناجائز اور غیرمنصفانہ استعمال کررہی ہے،بھارتی حکومت مسلمان آبادی اور دیگر کمزور اقلیتوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر کاربند ہے،
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کورونا کے پھیلاوَ کا ذمہ دار مسلمانوں کو قرار دیاجارہا ہے،مودی حکومت انسانی زندگی کی حرمت پامال کرکے ہٹلر کے راستے پر کاربند ہے،اوآئی سی اسلامی دنیا کی نمائندہ آواز کے طورپر بھارتی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھائے،مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری اوآئی سی کے منشور کا بنیادی نکتہ ہے،