بابر اعظم کے پسندیدہ کھلاڑی کونسے؟ کھل کر بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یونس خان اور محمد یوسف کو اپنی آل ٹائم فیورٹ بیٹسمینوں کی جوڑی قرار دیا ہے

پی سی بی کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے جس میں کرکٹرز اور شائقین کرکٹ اپنی پسندیدہ جوڑی کے بارے میں بتائیں گے

اس سوشل میڈیا مہم کا حصہ بنتے ہوئے بابر اعظم نے یونس خان اور محمد یوسف کی جوڑی کو اپنا پسندیدہ قرار دیا ہے،بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یوسف بھائی کی کلاس اور یونس بھائی کا ہار نہ ماننا مجھے بہت پسند ہے، ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے. اور مزید بھی سیکھتے رہیں گے

بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر شائقین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس بارے میں ضرور بتائیں کہ انکا پسندیدہ کھلاڑی کونسا ہے

Shares: