ریاض: حرمین شریفین کے حوالے سے امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے خوشخبری سنا دی ،اطلاعات کے مطابق مسجدالحرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے امت مسلمہ کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کو جلد دوبارہ نمازیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے شیخ عبدالرحمن السدیس کاکہنا ہےکہ تھوڑے دن کی بات ہے امت پر غم کےبادل چھٹ جائیں گے اورنمازی حرمین شریفین کی طرف لوٹ آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نمازی دوبارہ طواف کریں گے اور روضہ مبارک پر سلام پیش کریں گے، سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بھی ٹوئٹر پر دونوں مساجد کو جلد دوبارہ کھولنے کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہےکہ کرونا وائرس کی وبا نے جہاں دنیا کے دیگرممالک کو متاثرکیا وہاں سعودی عرب بھی متاثرہوئے بغیر نہ رہ سکا ، جس کی وجہ سے مسجد نبوی اورمسجد حرام کو نمازیوں اورطواف کے لیے عارضی طور بند کردیا گیا تھا تاکہ یہاں کے رہنے والے اس وبا سے محفوظ رہیں ،

Shares: