اسلام آباد :بھارت میں لاک ڈاون کی وجہ سے محصور، پاکستانیوں کی واپسی کی امید پیدا ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان کی کوششوں کے بعد اب 5 مئی کو بھارت اٹاری واگھا بارڈر کے راستے پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی ایک اور کھیپ کو وطن بھیجنے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریوں نے بھارت کو بھی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ بھارت میں سخت لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کیوجہ سے وہاں انسانیت ہی مفلوج ہوکررہی گئی تھی ،

ادھرپاکستانی ذرائع کےمطابق ہندوستان نے 50 پاک شہری واپس پاکستان بھیج دیئے۔ 5 مئی کو اٹاری واہگ کے راستے 192 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچیں گے۔ باہر جانے والے تمام 192 شہریوں نے درج ذیل ریاستوں میں پناہ لی ہے۔
اترپردیش 23
گجرات 18
مدھیہ پردیش 39
دہلی 9
پنجاب 4
ہریانہ 4
راجستھان 13
مہاراشٹر 71
مغربی بنگال 2
چھتیس گڑھ 9

file:///C:/Users/Talha%20Amin%20Tahir/Downloads/Vehicle%20details%20(192%20Stranded%20Pak)-30Apr-20.pdf

یاد رہے کہ کوروناوائرس اورلاک ڈاون کی وجہ سے پاک بھارت سرحدبند ہے، گزشتہ دوہفتوں کے دوران بھارت میں پھنسے چھیالیس پاکستانی دومرحلوں میں واپس وطن پہنچے ہیں ،

ذرائع کے مطابق واپس آنیوالے ان افرادمیں سے پانچ میں کوروناٹیسٹ پازیٹوآیا تھا جس کے بعد واہگہ بارڈر اوربھارت کے اٹاری بارڈرپرکسٹم،امیگریشن عملے میں بھی تشیویش پیداہوگئی اوران کے بھی ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے واپس آنیوالے پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اب مزیدپاکستانیوں کی واپسی کےحوالے سے پالیسی سخت کی جارہی ہے۔

Shares: