سودی لین دین والے بازآجائیں ، جوبازنہیں آئے گا وہ دنیا اورآخرت میں خسارہ پائے گا، علامہ حقانی اورعلامہ موسوی کی گفتگو

0
40

لاہور:سودی لین دین والے بازآجائیں ، جوبازنہیں آئے گا وہ دنیا اورآخرت میں خسارہ پائے گا، علامہ حقانی اورعلامہ موسوی کی گفتگو،آج کی رمضان ٹرانسمیشن میں علامہ حقانی اورعلامہ موسوی نے سود سے متعلق قرآن وسنت کے احکامات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جب سختی سے منع کردیا ہے توپھرکلمہ پڑھنے والے سودی کاروبارسے باز کیوں نہیں آرہے ،

علامہ حقانی نے کہا کہ سود اسلام سے پہلے بھی حرام تھا اسلام کےآنے کے بعد بھی حرام ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جوسود ی کاروبارسے باز نہ آیا تو یہ اللہ اوراس کے رسوک کے ساتھ جنگ ہے، علامہ عبدالشکورحقانی نے سود کے متعلق گناہ کے حوالے سے ایک حدیث بیان فرمائی کہ اللہ کے رسول نے کہا ہےکہ جو آدمی سود کا ایک درہم لینے اوردینے والا اس طرح ہےکہ اس نے اپنی ماں سے 36 مرتبہ زنا کیا ہے

علامہ موسوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس ملک کا سربراہ سود کو عام کرے گا وہ ملک نقصان میں رہے گا، اللہ نے اپنے نبی سے فرمایا کہ جو لوگ سودی کاروبارکرتا ہے وہ اللہ اوراس کے رسول کے ساتھ جنگ کرتا ہے

 

https://www.youtube.com/watch?v=7Ts2cg4KAvM

 

علامہ حقانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ توبہ کرنے سے اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا کردیں گے ، جو لوگ توبہ کرنا چاہتے ہیں وہ بینکوں کے قرضے وغیرہ ادا کرکے ہمیشہ سے اپنی جان چھڑا لیں

علامہ حقانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس ملک میں‌لوگ سودی کاروبار کرتے ہیں تووہاں حکومتیں ذمہ دارہوں گے ، علامہ حقانی نے کہا کہ جب یہ صورت حال ہےکہ ہماری زندگی کے ہرشعبے میں سودی نظام ہے تووہاں حکومت ذمہ دارہوگی اورجہاں ایک شخص کے اختیارمیں ہےتووہ ذمہ دارہے

علامہ موسوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں لوگ مجبورہیں وہاں ریاست کو چاہیے کہ وہ اپنے شہریوں کو اس گناہ سے بچائیں

علامہ موسوی نے کہا کہ وہ لوگ جو اپنے مکان ، گاڑی کے لیے بینکوں سے سود لیتے ہیں وہ جان بوجھ کر یہ اقدام اٹھاتے ہیں تووہ سخت گنہگارہیں ، ان کا کہنا تھا کہ یہ ناجائزاورسخت گناہ ہے،علامہ موسوی نے انشورنس کو حلال قراردیا ہے

علامہ حقانی نے انشورنس کو مشروط طورجائز قرار دیا اورکہا کہ قسطوں پرسامان لینا تب تک جائز ہے جب تک طئے شدہ رقم کے مطابق لیا جائے اوراگروقت کے گزرنے کےساتھ ساتھ رقم میں اضافہ کے ساتھ مطالبہ کرتے ہیں یہ سود ہیں

علامہ موسوی نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کا خالی دعویٰ تو کام نہیں آئے گا اس کے لے عملی اقدامات بھی کرنے ہوں گے ، ملک سےسودی کاروبار ختم کرنا ہوگا، علامہ حقانی نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکاری ہونا چاہیے اوراس کے لیے ہماری حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہیں

Leave a reply