رمضان المبارک اور ہمارا سلوک بقلم: ساجدہ بٹ

0
102

رمضان المبارک اور ہمارا سلوک

ساجدہ بٹ
رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں آئیں عہد کریں کہ صرف بھوک اور پیاس کا روزہ نہیں رکھنا بلکہ ہمیں ہر چھوٹے چھوٹے گناہوں سے بچنے کا بھی روزہ رکھنا ہے
ہمیں چغلی ،غیبت ،جھوٹ،حسد،لالچ ،اور نا انصافی سے بھی بچنا ہے۔۔۔۔۔
اگر ہم نے صرف کھانے پینے کا پرہیز رکھا اور باقی گناہوں سے توبہ نہ کی تو شاید ہمارے سارا دن بھوک پیاس کی کوئی قبولیت نہ ہو۔
سگے بہن بھائیوں میں اختلاف ہو اور رشتے داروں سے دوری ہو تو بتاؤ پھر روزہ کے اجر کے حقدار ہو؟؟

منافقت دل میں پالنے والے کا روزہ کیا قبول ہو گا؟
سوچئے ۔۔۔۔
ہم نے کس قدر گناہوں سے توبہ کی اور آج نیت کی کہ ان شاء اللہ رب کے مہمان،
ماہ رمضان کی خوب مہمان نوازی کریں گے اور خاص کر ان سب گناہوں سے بچنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔۔۔
ہم نے تو شاید یہ اہتمام ہی کیا کہ افطاری اور سّهری میں مزے مزے کے پکوان بنے گیں
دسترخوان سجیں گے لیکن اپنی ان نعمتوں کے ساتھ ساتھ اُن کا بھی خیال رکھیں گے جن کے پاس یہ چیزیں میسر نہیں ہیں اپنے کھانوں کو ضائع مت ہونے دیں ۔۔۔۔۔۔
اپنے کھانوں میں کچھ کمی کرکے دوسروں کو بھی دیں اور نیکیاں سمیٹنے کا حسین موقع حاصل کریں پھر ساتھ ساتھ جھوٹ بولنے سے بچیں جھوٹ کے بلبوتے پر کاروبار مت کریں دوسروں کی چغلی غیبت سے بچیں اپنے سگے بہن بھائیوں میں اگر ناراضگی ہے تو اسے ضرور ختم کریں گھر کو خوشیوں کا گہوارہ بنائیں اسی میں ہماری بھلائی اور اسی میں سکون و اطمینان اور اسی میں میرے رب کریم کی رضا ہے حقوق العباد کا سوال پہلے پوچھا جائے گا اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں اس رمضان المبارک کے صدقے حقوق اللہ اور حقوق العباد کے ادا کرنے کی توفیق عطا فرما آمین ثم آمین ثم آمین یا رب العالمین

Leave a reply