لاہور پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کیا کرتا تھا؟
لاہور پولیس کا ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں مفرور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ۔
شاہدرہ پولیس کی کاروائی، اقدام قتل اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا خطرناک اشتہاری گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مفرور اشتہاری دو سال سے پولیس کو سنگین مقدمات میں مطوب تھا۔ مفرور اشتہاری نے بادامی باغ کے علاقہ میں ڈولفن سکواڈ پر سیدھی فائرنگ کی۔ ملزم کی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ ارسلان زخمی ہوا تھا۔ مفرور اشتہاری کے خلاف بادامی باغ میں اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ مفرور اشتہاری دیگر کئی مقدمات اور واداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ مفرور اشتہاری عرفان عرف منا کو شاہدرہ پولیس کی ٹیم نے کاروائی کرتے گرفتار کیا۔ ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے سنگین وارداتوں میں ملوث مفرور اشتہاری کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔