جسےاللہ اقتدارنصیب فرما دے اسے چاہیے کہ وہ اللہ اور رسول کےاحکامات کے مطابق حکومت کرے،علامہ حقانی ،علامہ موسوی کی گفتگو

0
30

لاہور :جس کو اللہ اقتدار نصیب فرما دیں تو اسے چاہیے کہ وہ اللہ اوراس کے رسول کے احکامات کے مطابق حکومت چلائے ،علامہ حقانی اورعلامہ موسوی کی گفتگو،اطلاعات کے مطابق اللہ تعالیٰ اپنے نبیوں کے اس لیے بھیجتے تاکہ وہ ان کی دعوت پرایمان لے آئیں اگروہ ایمان نہیں لاتے تو پھر اللہ تعالیٰ پہلے چھوٹے چھوٹے عذاب اس لیے دیتے ہیں تاکہ بغاوت کرنے سے باز رہیں ، علامہ حقانی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس پارے میں حضرت موسیٰ‌علیہ السلام اورفرعون کے درمیان ہونے والے واقعات کا ذکرکیا ہے ،

علامہ حقانی نے مزید بتایا کہ فرعون کے دربار میں بڑے بڑے جادوگرپیش ہوئے تو انہوں نے بڑے بڑے سانپ چھوڑے تو حضرت موسیٰ‌علیہ السلام کا عصا سب سانپوں کو نگل گیا ، جب جادوگروں نے یہ محسوس کیا کہ یہ جادوگرنہیں بلکہ اللہ کا سچا نبی ہے ،تو سب سجدے میں پڑگئے ، اللہ تعالیٰ‌کو ان کا یہ عمل بڑا پسند آیا

علامہ حقانی نے مزید بتایا کہ اللہ تعالیٰ نےاس پارے میں فرمایا کہ حکومت ملنے کے بعد اقتدار ملنے کے جو اللہ کے احکامات دیئے گئے تھے ان پرکس طرح عمل کرتے ہیں‌

 

https://www.youtube.com/watch?v=i1XLFxIbPdo

علامہ موسوی نے اس پارے کے اہم واقعات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پارے میں اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ‌علیہ السلام کا فرعون کے دربار میں جادوگروں سے مکالمہ اورمقابلے کا ذکرکیا ، اس کے علاوہ حضرت ہارون علیہ السلام کو حضرت موسیٰ‌علیہ السلام کا نائب اورخلیفہ قرار دیا

علامہ موسوی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جس طرح حضرت موسیٰ‌علیہ السلام نے حضرت ہارون علیہ السلام کو اپنا جانشین بنایا تھا ایسے ہی بنی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اپنا جانیشن مقرر فرمایا تھا

اس پارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے روحوں سے اپنی توحید کا قرار کروایا ،بنی اسرائیل اپنے انیبا کی توہین کرتے تھے ، بڑی تعداد میں انیبا بنی اسرائیل میں نازل کئے لیکن ان بنی اسرائیلیوں نے نبیوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا

Leave a reply