آزادی صحافت معاشروں میں جمہوری رویوں کو فروغ دینے کے لئے لازمی ہے، سلیم مانڈوی والا
باغی ٹی وی :ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پریس فریڈم ڈے کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آزادانہ پریس معاشروں میں جمہوری رویوں کو فروغ دینے کے لئے لازمی ہے۔میڈیا نے جمہوری قوتوں کے شانہ بشانہ جمہوریت کے استحکام کے لئے کام کیا۔صحافیوں کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کو دبانے کی مذمت کرتے ہیں ۔صحافیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ہم نے ہمیشہ آزاد صحافت کی بات کی ہے۔
واضحکہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے، سنہ 1992 سے 2020 تک دنیا بھر میں 13 سو 69 صحافی پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔
ورلڈ پریس فریڈم ڈے کا آغاز سنہ 1993 میں ہوا تھا جب اس دن کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دی تھی۔
یہ دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کے دوران صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اور زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔