کورونا وائرس، ٹی وی چینلز نے ہیڈ آفس بند کرنے کا اعلان کردیا

0
56

لاہور : کورونا وائرس کے باعث اسٹاف کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے چینل 24 نے اپنا ھیڈ آفس بند کرنے کا اعلان کردیا۔چینل کے مالک محسن نقوی نے سماجی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں مرکزی دفتر بند کرنے اور عارضی طور پر کسی اور جگہ سے چینل چلانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

کورونا وائرس کے باعث سٹی42، سٹی41، یو کے44، 24نیوز اور روہی ٹی وی نے اپنا ہیڈ آفس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چینلز کے مالک اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا ضروری سامان متبادل جگہ منتقل کرلیا ہے، 90فیصد ملازمیں گھروں سے کام کریں گے، ہیڈ آفس سوموار سے غیرمعینہ مدت تک کیلئے بند رہے گا۔

محسن نقوی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنے فیلڈ سٹاف کے تحفظ کیلئے کم سے کم نقل و حرکت کو یقینی بنا رہے ہیں جبکہ ہیڈ آفس سوموار سے بند رہے گا تاہم 10فیصد سٹاف ایک جگہ سے کام کرے گا جبکہ باقی 90فیصد ملازمین گھروں سے آن لائن کام کریں گے تاکہ لوگ چینلز کی نشریات دیکھ سکیں۔

Leave a reply