کراچی کے بیشتر شہریوں نے سرکاری احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے آمد و رفت اور خریداری شروع کردی ہے۔

0
36

کراچی : کراچی کے بیشتر شہریوں نے سرکاری احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے آمد و رفت اور خریداری شروع کردی ہے۔،اطلاعات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے متعدد شعبہ جات کے لیے نرمی کا اعلان کیے جانے کے بعد لاک ڈاؤن کے کے آغاز سے ہی شہر کی مرکزی شاہراہوں راشد منہاس روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک نظر آرہا ہے۔

ذرائع کےمطابق کراچی میں طارق روڈ پرلوگ حکومتی پابندیوں کو کس طرح پامل کرتے ہیں اس کے بارے میں اب سوشل میڈیا پر کئی شواہد بھی آچکے ہیں‌.کراچی پولیس کے ترجمان قمر زیب تقی کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن پہ عملدرآمد کی غرض سے پولیس نے شہر کے 200 مقامات پہ ناکے لگائے گئے ہیں اور مختلف علاقوں میں گشت بھی کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں کوگرفتارکرچکی ہے

دوسری جانب کراچی میں کورونا وائرس کے لوکل ٹرانسمیشن کیسز میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سوموار کو کراچی میں مقامی منتقلی کے 45 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سماجی رابطوں میں احتیاط نہ برتنا مقامی منتقلی کے کیسز میں اضافے کی بنیادی وجہ ہے۔

Leave a reply