شہباز شریف کی نیب میں پیشی، کتنے گھنٹے ہوئی تحقیقات؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نیب میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہو گئے
شہباز شریف سے 2 گھنٹے 10 منٹ تک تحقیقات کی گئیں،شہباز شریف نیب میں پیش ہوئے تھے تو اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جو شہباز شریف کے حق میں نعرے لگاتی رہی.
نیب کی جانب سے شہباز شریف کو تیسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ قانون کے مطابق شہباز شریف بذات خود پیش ہوں اور قومی ادارے کو مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر تمام حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا جائے گا۔
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب
واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کو 22 اپریل کو طلب کیا تھا، شہباز شریف نیب میں پیش نہیں ہوئے بلکہ شہباز شریف کی جانب سے نیب کو جواب ارسال کر دیا گیا تھا،