عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

0
31

عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو نیب نوٹس کی مذمت کی ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کورونا سے لڑ رہے ہیں ، نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے ،اعلیٰ عدلیہ نے شہباز شریف کی ایمانداری پر مہر تصدیق ثبت کی، شہباز شریف کا جرم ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی سامان کی فراہمی ہے، چوری عمران صاحب کی پکڑی گئی ہے اور نیب میں طلبی شہباز شریف کی ہو رہی ہے،سرٹیفائیڈ آٹا،چینی،گیس چوروں کے لیے نیب نیازی گٹھ جوڑ کی آنکھیں بند ہیں، شہباز شریف کیخلاف جب کچھ نہ ملاتو نیب نیازی گٹھ جوڑکووراثتی جائیداد یاد آگئی،کوروناعوام کی جان لے رہا ہےاور نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی انتقام لے رہا ہے،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں موجود آٹا , چینی ، گیس بجلی چوری کرنے والوں کی فائلیں اور نیب کی آنکھیں بند ہی رہیں گی،جہانگیر ترین اور حکومتی وزراء کی نیب انکوائریاں بند پڑی ہیں ، کسی میں انہیں کھولنے کی ہمت نہیں ہے ،اپوزیشن اور میڈیا کے لوگوں کو محض انکوائری اور الزام پر گرفتار کر لیا جاتا ہے ،عمران مافیا عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالے تو کوئی پوچھنے والا نہیں

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دس ماہ سے حمزہ شہباز کی گرفتاری سیاسی انتقام اور نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدترین مثال ہے،10 ماہ ہوگئے لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ کوئی ریفرنس دائر نہیں کرسکا،آج بھی الحمدللّٰہ شہبازشریف کی ٹیم میدان عمل میں نکلی ہوئی ہے جو چوک چوراہوں میں نکلی ہوئی ہے اگر گیس اور بجلی بل گھر تک پہنچ سکتا ہے تو راشن بھی پہنچ سکتا ہے  ،لاک ڈائون کےمعاملے پر وفاق لوگوں کو کنفیوژ کررہی ہے جس کے نتائج خوفناک ہو سکتے ہیں

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ شہبازشریف ملک بھر میں ڈاکٹروں اور عوام کو حفاظتی ماسکس اور کٹس دے رہے ہیں ،کرونا کے ٹیسٹ مفت کئے جائیں ،ٹیسٹ نہیں کئے جارہے اس لئے وائرس پھیل رہاہے، لاہور ڈرائی پورٹ پر تھرمل گنز کو ڈیوٹی معاف کر کے عوام کے کئے ریلیز کیا جائے

واضح رہے کہ نیب نے آج شہباز شریف کو طلب کر رکھا ہے

Leave a reply