رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

0
66

رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی

کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2انتہائی مطلوب دہشت گرد وں کو گرفتار کیاگیا،

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردسمیع اللہ عرف ارشد اور محمد جعفر عرف برکت انتہائی مطلوب فہرست میں شامل تھے،ملزمان کی نشاندہی پر دہشت گردی میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا،ملزمان کی گرفتار ی پر حکومت سندھ نے فی کس 50لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھےتھے

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے

قبل ازیں دو روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے پوش علاقہ کے ڈی اے اور ہنگو سے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتارکئے گئے تھے، دہشتگردوں محمد نعیم اور عامر سہیل شامل تھے جن کو گرفتار کیا گیا تھا ، ملزمان کے قبضے سے لٹریچر , موبائل فونز, چندے کی رقم اور دستاویزات برآمد کی گئی تھیں زیر حراست دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن میں مقدمات درج کئے گئے ہیں.

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،2 بم برآمد، 5 دہشت گرد گرفتار، ہدف کیا تھا؟

Leave a reply