مزید دیکھیں

مقبول

ضلعی انتظامیہ خیبر کی کارروائی، میٹرک امتحانات میں منظم نقل کا انکشاف

خیبر: ضلعی انتظامیہ خیبر نے ہفتے کے روز جاری...

امریکی نائب صدر کا دہلی پہنچنے پر پرتپاک استقبال

امریکی نائب صدر جے ڈی ونس اپنے اہل...

صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نےکامیاب آپریشنز پر ...

سیالکوٹ: حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) پنجاب اسمبلی...

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ قادیانی آئین کی مسلسل خلاف ورزی اور توہین عدالت کا ارتکاب کر رہے ہیں

حافظ عاکف سعید کا کہنا تھا کہ 1974 میں قادیانیوں کو قومی اسمبلی میں اپنا موقف بیان کرنے کا اصولی موقع دیا گیا،قادیانیوں کے سربراہ مرزا ناصر نے تفصیلی گفتگو کی،بعد ازاں علماء کرام کے سوالوں کا جواب نہ دینے کے بعد انہیں غیر مسلم قرار دے دیا گیا

حافظ عاکف سعید کا کہنا تھا کہ لیکن قادیانیوں نے پاکستان کی عوام کی نمائندہ اسمبلی کا فیصلہ قبول کرنے سے انکار کر دیا، 1993 میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ظہیر الدین بنام ریاست کیس میں ایک تاریخی فیصلہ کے ذریعے قادیانیوں کو حکم دیا کہ وہ خود کو ریاست پاکستان میں اقلیت کی حیثت سے رجسٹرڈ کروائیں

حافظ عاکف سعید کا مزید کہنا تھا کہ 27 برس گزرنے کے باوجود قادیانی بطور اقلیت رجسٹرڈ نہیں ہوئے اور مسلسل توہین عدالت کا ارتکاب کر رہے ہیں لیکن اس عرصہ میں کسی بھی پاکستانی حکومت نے قادیانیوں کے اس جرم کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی،جس سے قادیانیوں کے حوصلے بہت بڑھ چکے ہیں

حافظ عاکف سعید کا مزید کہنا تھا کہ اسوقت تک قادیانیوں کو اقلتیی کمیشن کا رکن کس طرح بنایا جا سکتا ہے جب تک کہ وہ خود کو بطور اقلیت رجسٹرڈ نہ کروائیں،

انہوں نے حکومت کے اس حتمی فیصلے کا خیر مقدم کیا جس میں کہا گیا کہ قادیانیوں کو اقلتیی کمیشن میں شامل نہیں کیا جائے گا،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قادیانیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں،کیونکہ اکثر وہ پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں،قادیانیوں کے اسرائیل اور بھارت کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں،اور پاکستان سے دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اسلئے پاکستان کے عوام اور حکمرانوں کو ان سے محتاط اور چوکنا رہنا ہو گا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan