پتنگ بازی کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، اب کوئی بھی پولیس سے نہیں بچ پائے گا

0
86

لاہور پولیس کا پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

باغی ٹی وی کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 5395ملزمان گرفتار،5252مقدمات درج کئے گئے۔ سٹی ڈویژن سے1150،کینٹ 1514،ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے881ملزمان گرفتار۔ سول لائنز ڈیژن سے565،صدر629جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے656ملزمان گرفتار کیے گئے۔ 63ہزار سے زائد پتنگیں،945چرخیاں،3480 پنی ڈور اور1381 ڈورگچھیاں برآمد کی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پتنگ بازی کے خونی کھیل کو روکنے میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔ پتنگ بازوں کی رنگے ہاتھوں گرفتاری کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال میں لا رہے ہیں۔ پولیس افسران پتنگیں بنانے، بیچنے اور اڑانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کریں۔ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جا ئے گی۔

Leave a reply