کورونا وائرس سے پنجاب میں مزید 5 ہلاکتیں، تعداد 126 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے 152 مزید کیس سامنے آگئے۔ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7646 ہوگئی۔
باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے 56 کیس سامنے آگئے، تعداد 2532 ہوگئی۔ راولپنڈی سے کورونا وائرس کے 24 مزید کیس، تعداد 443 ہوگئی۔ گجرانوالہ میں کورونا وائرس کے 36 مزید کیس، تعداد 248 ہوگئی۔ سیالکوٹ سے کورونا وائرس کے مزید 9 کیس، تعداد 303 ہوگئی۔حافظ آباد سے کورونا وائرس کے مزید 8 کیس، تعداد 46 ہوگئی۔ لودھراں سے کورونا وائرس کے مزید 4 کیس، تعداد 22 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2680 ہے۔

Shares: