لاہور شہر میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ،پولیس پتنگ بازوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی، چند گھنتوں میں شہر کے مختلف علاقوں می ڈور پھرنے سے دو افراد زخمی ہو گیے۔
تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ شفیق آباد کے علاقہ آزادی فلائی اوور پر پیش آیا. جہاں 35سالہ امجد موٹر ساییکل پر جا رہا تھا کہ ڈور اس کے چہرے پر پھر گئی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، دوسرا واقعہ گارڈن ٹاون فیروز پور روڈ پر پیش آیا۔ جہاں ڈور پھرنے سے ایک اور شخص زخمی ہو گیا،، پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالحمید نامی شخص موٹرسائیکل پر قذافی اسٹیڈیم کے قریب پہنچا تو کٹی پتنگ کی ڈور اس کی گردن سے لپٹ گئی۔ عبدالحمید کو مقامی افراد نے سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسی طرح صبح شفیق آباد کے علاقہ میں شہری گردن پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔







