کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ گئی ،

0
36

:کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد اڑھائی لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی

باغی ٹی وی :کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی جبکہ 35 لاکھ 82 ہزار804 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک ہزار 735 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 68 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 5 سو سے زائد ہو گئی۔
لاطینی امریکا، افریقہ اور روس میں تعداد بڑھ رہی ہے جس پر ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا کہ مجموعی طور پر اعداد و شمار وبا کے حقیقی اثرات سے کم ہیں۔

مائیکرو بیالوجسٹ پیٹر کولیگنن کا کہنا ہے کہ ہمیں اعداد و شمار کے بارے میں محتاط رہنا ہو گا، اموات کی تعداد انفلوئنزا کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر کیسز میں علامات ہلکی ہیں اور ہر متاثرہ شخص کا ٹیسٹ نہیں ہوتا، زیادہ تر ممالک میں صرف اسپتال میں مرنے والے کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے، یعنی اب تک گھر میں اور پرائیویٹ نرسنگ ہومز میں مرنے والوں کو ریکارڈز میں شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 2 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ گئیں۔

مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہوگئی، 11 لاکھ 66 ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اٹلی، اسپین، یونان، بھارت، ملائشیا اور آسٹیلیا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا گیا ہے

Leave a reply