بلوچستان میں کرونا کے لوکل ٹرانسمیشن کے مریضوں کی شرح کتنی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا ملک بھر میں پھیلاؤ جاری ہے، صوبہ بلوچستان میں اب تک 10 ہزار 633 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں،

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں مقامی سطح پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی شرح 88 فیصد ہے،بلوچستان میں اب تک 1321 افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی،9312 کے ٹیسٹ منفی آئے،بلوچستان میں 2089افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے ،بلوچستان میں کورونا سے متاثرہونے والوں میں دوسرے نمبر پر15سے29سال کےنوجوان ہیں،

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کوروناسے متاثرہ 197افراد صحتیاب ہوچکےہیں،بلوچستان میں اب تک 30 سے 44 سال کی عمر کےافراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے،

قبل ازیں بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن میں مزید 19 مئی تک توسیع کر دی ہے،محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزید دو ہفتوں کےلیے لاک ڈاؤن نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ اب 19 مئی تک برقرار رہے گا۔

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کرونا کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے 5 مئی تک صوبے میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Shares: