لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو 12 مئی کو ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر مل ریفرنس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔عدالت نے حمزہ شہباز کو12مئی کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا اور عدالت نے قرار دیا ہے کہ
حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرنا ہےجیل حکام بغیر کسی عزر کے ائندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کریں ۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کی پیشی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور انہیں جیل سے عدالت لایا جائے تاکہ فرد جرم کے حوالے سے کاروائی کو آگے بڑھایا جائے ۔عدالت نے رمضان شوگر ملز کی سماعت کا ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ۔

Shares: