کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کی بڑی تعداد میں شرکت۔
یس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز فرحت عباس و دیگر پولیس افسران بھی موجود۔
سب سے بڑا چیلنج کورونا سے احتیاط اور معاشی طور پر متاثرہ افراد کی امداد ہے۔ ٹائیگر فورس کورونا ریلیف و آگاہی سرگرمیوں میں لاہور پولیس کو معاونت فراہم کرے گی۔ ٹائیگر فورس رضا کار مساجد ،دکانوں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کو رپورٹ کریں گے.ٹائیگر فورس ذخیرہ اندوزی،مصنوعی افراط زر، قانون شکنی کے معاملات کی نشاندہی کرے گی۔ ٹائیگر فورس یونین کونسلز ڈیسک اور احساس کفالت مراکز پر متاثرین کی رجسٹریشن میں معاونت کرے گی۔ رضا کار راشن تقسیم، سرکاری اعلانات، تدفین اور لاک ڈاؤن معاملات میں بھی معاون ہو نگے۔ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد







