وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سے ملاقات، کرونا کے حوالے سے اہم احکام جاری

باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء سید صمصام بخاری، ملک اسد کھوکھر، نعمان لنگڑیال، سردار آصف نکئی، سردار محمد سبطین خان، رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس اور سابق رکن اسمبلی رائے حسن نواز شامل تھے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کو کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کے حوالے سے مزید موثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے وطن عزیز کو غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے لہٰذا یہ آپ کی قومی ذمہ داری ہے کہ اپنی تمام ترکوششیں موجودہ غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب حکومت اب تک تقریباً ایک لاکھ 7 ہزارسے زائد ٹیسٹ کر چکی ہے۔

Shares: